قومی اسمبلی میں زمین سے پیسے ملنے پر 12 ارکان نے ملکیت کا دعویٰ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251209-1-1
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی، ایک رکن کے پیسے گرے جو اسپیکر تک پہنچے، اسپیکر نے پوچھا پیسے کس کے ہیں تو بارہ اراکین نے ہاتھ کھڑے کردیے۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کسی رکن کے زمین پر گرے ہوئے پیسے اْن تک پہنچے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پیسے ایوان میں لہرا کر اعلان کیا اور بتایا کہ اپوزیشن کے ایوان میں آنے سے قبل کسی رکن کے پیسے زمین پر گرے ہوئے ملے ہیں۔اس پر ایوان میں بیٹھے متعدد اراکین نے پیسوں کی ملکیت کا دعویٰ کرنے کیلیے ہاتھ کھڑے کیے جس پر اسپیکر نے کہا کہ یہ تو 12 اراکین نے ہاتھ کھڑے کر دیے ہیں۔اسپیکر ایاز صادق کی بات پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی ایوان میں
پڑھیں:
سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
فائل فوٹوسپریم کورٹ نے اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہداء کےلواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں، وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔
کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔