اکشے کھنہ کا وائرل ڈانس کس کی کاپی نکلا؟ پرانی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
بالی ووڈ فلم دھریندر کے ایک منظر نے سوشل میڈیا پر بھونچال برپا کر رکھا ہے۔ فلم میں رحمان ڈکیت کا کردار ادا کرنے والے اکشے کھنہ جب گاڑی سے اُتر کر ہاتھ ہلانے کے بعد اچانک روایتی رقص شروع کرتے ہیں تو ناظرین حیران رہ گئے۔
کسی اسکرپٹ یا پلان کے بغیر شوٹ ہونے والا یہ لمحہ اتنی تیزی سے وائرل ہوا کہ ہر پلیٹ فارم پر صرف اسی کی بات ہو رہی ہے۔
View this post on Instagramلیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی۔ اکشے کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی، ان کے والد اور لیجنڈری اداکار ونود کھنہ کی ایک پرانی ویڈیو بھی دوبارہ منظر عام پر آگئی۔
یہ ویڈیو 1989 کے ایک چیریٹی کنسرٹ کی ہے، جہاں ونود کھنہ، ریکھا اور دو مشہور پاکستانی کرکٹر عمران خان اور جاوید میانداد بھی اسٹیج پر رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔
NVM I got it, Akshaye Khanna has copied his father in Dhurandhar.
فلمی مداحوں نے دونوں ویڈیوز ساتھ رکھ کر دیکھا تو انہیں باپ اور بیٹے کے رقص کی اداؤں میں حیرت انگیز مماثلت نظر آئی۔ یہی مشابہت اب سوشل میڈیا کا موضوع بن چکی ہے۔
ایک صارف نے ایکس پر لکھا ’’اب سمجھ آیا… اکشے کھنہ نے دھریندر میں اپنے والد کو کاپی کیا ہے!‘‘
یہ تبصرہ فوری وائرل ہوگیا اور لوگ دونوں کلپس ملا کر شیئر کرنے لگے۔ اکشے کھنہ کا یہ انٹری سین پہلے ہی دھماکا خیز انداز میں مقبول تھا، لیکن ونود کھنہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد بحث نے نیا رنگ پکڑ لیا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ فلمی پردہ ہو یا اسٹیج کنسرٹ، کھنہ خاندان کے رقص میں وہی دبدبہ اور توانائی جھلکتی ہے، جو نسل در نسل منتقل ہوتی آئی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اکشے کھنہ
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔