چوری کا الزام: بلوچستان میں جرگے نے 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلادیا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں چوری کے شبے کی تحقیقات کے لیے مقامی جرگے نے 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
جرگے نے روایتی طریقۂ کار کے تحت ان افراد کو آگ پر چلنے کا حکم دیا تاہم حیران کن طور پر کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔
بلوچستان کے ضلع موسی خیل میں ایک جرگے نے دکان میں چوری کے شبے میں آٹھ افراد کو دہکتے انگاروں پر چلا دیا#Balochistan #musakhail pic.
— Daily Intekhab (@Intekhabhd) December 9, 2025
واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے جرگے کے 7 ارکان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک جرگہ رکن کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر نامزد افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس قسم کے غیرقانونی اور غیرانسانی طریقۂ کار کسی صورت قابلِ قبول نہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان جرگہ چوری کا الزام ویڈیو وائرل
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان جرگہ چوری کا الزام ویڈیو وائرل افراد کو جرگے نے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔