پنجاب ڈیولپمنٹ پلان، صوبے کے 52 شہروں میں ترقی کا بڑا منصوبہ شروع
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے کے 52 شہروں کے لیے شروع کیے جانے والے پنجاب ڈیولپمنٹ پلان میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ صوبے میں سیوریج، ڈرینج، سڑکوں، پارکس اور شہری انفراسٹرکچر کی ازسرِ نو تعمیر و بحالی کے لیے 304 ارب روپے مالیت کے پہلے مرحلے کے منصوبوں پر کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
وزیراعلیٰ کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس میں منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں ٹینڈرز، تعمیراتی ٹائم لائنز، منصوبوں کی لاگت اور گراؤنڈ بریکنگ شیڈول پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے وزیر اعلیٰ پنجاب کی سود سے پاک بائیک اسکیم: طلبا کے لیے خصوصی لاٹری پرائز مہم کا آغاز
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے تمام شہروں میں یکساں ترقی کو یقینی بنایا جائے گا اور سب سے زیادہ خستہ حال اور متاثرہ علاقوں کو ترجیحی بنیادوں پر تعمیر و مرمت فراہم کی جائے گی۔
52 شہروں میں منصوبوں کا آغاز 19 دسمبر 2025 سےمحکمہ بلدیات کے مطابق پنجاب ڈیولپمنٹ پلان کے تحت 50 ٹینڈرز فلوٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ 10 ٹینڈرز مکمل ہو چکے ہیں۔ منصوبوں پر عملی کام کا آغاز 19 دسمبر 2025 سے ہوگا اور زیادہ تر ترقیاتی حکمتِ عملی کی تکمیل کی حتمی تاریخ 30 جون 2026 مقرر کی گئی ہے۔
166 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری، 53 ارب کے 10 اہم پراجیکٹس گراؤنڈ بریکنگ کے لیے تیار304 ارب روپے کے پہلے مرحلے میں سے 166 ارب روپے کے منصوبوں کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے جبکہ 53.
پنجاب ڈیولپمنٹ پلان کے مطابق صوبے بھر میں شہری انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کے لیے 3,497 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں بچھائی یا اپ ،گریڈ کی جائیں گی 181 کلومیٹر ڈرینج سسٹم تعمیر یا بحال کیا جائے گا، 56 نئے ڈسپوزل اسٹیشن قائم کیے جائیں گے، 61 ڈسپوزل اسٹیشنوں کی تعمیر و مرمت کے بعد نکاسی آب کی مجموعی گنجائش 2114 کیوسک تک بڑھا دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے پنجاب کو محفوظ ترین صوبہ بناؤں گی، مریم نواز کا تعلیمی اداروں کے باہر کیمرے نصب کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے خصوصی ہدایت کی کہ تمام نکاسی آب سے متعلق منصوبے مون سون سے قبل مکمل کیے جائیں تاکہ شہری علاقوں کو بارشوں کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید 43 شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کا دائرہپہلے مرحلے کے علاوہ، 43 مزید شہروں میں بھی 304 ارب روپے کی لاگت سے گلیوں کی تعمیر، پارکس کی بحالی، نئی سڑکوں کی تعمیر، سیوریج و ڈرینج نظام کی بہتری پر بڑے پیمانے پر کام کیا جائے گا۔
یکساں ترقی کا ویژنوزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں واضح کیا کہ پنجاب کے ہر شہر اور ہر بستی میں ترقی کا کوئی فرق نہیں رکھا جائے گا اور عوامی سہولیات کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے 30 جون 2026 تک 52 شہروں میں ترقی کے ’نئے چراغ‘ جلانے کا ہدف بھی مقرر کر دیا۔
پنجاب ڈیولپمنٹ پلان کو صوبے میں شہری سہولیات کی بہتری اور انفراسٹرکچر کے جدید معیار کی طرف اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب ڈیولپمنٹ پلان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب ڈیولپمنٹ پلان وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف پنجاب ڈیولپمنٹ پلان مریم نواز شریف ارب روپے جائے گا کے لیے
پڑھیں:
سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
سٹی 42: گلگت بلتستان انتخابات کے سلسلے میں اسکردو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا ہاؤسنگ پراجیکٹ ہے، جبکہ حقیقی ترقی امیروں کو مزید مراعات دینے کے بجائے غریبوں کو روزگار اور مواقع فراہم کرنے سے ممکن ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے آئینی اور جمہوری حقوق دینا ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کو 18ویں ترمیم جیسے اختیارات دینے کی حامی ہے اور اسلام آباد کو یہاں کے عوام کے حقِ ملکیت کو تسلیم کرنا ہوگا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تھر کول منصوبے میں 80 فیصد ملازمتیں مقامی افراد کو دی گئیں، جو ان کی جماعت کے عوام دوست وژن کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گلگت بلتستان کے دوروں کے حوالے سے وہ دیگر تمام سیاسی رہنماؤں سے زیادہ مرتبہ یہاں آ چکے ہیں۔
خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے ملکی دفاعی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں شروع ہوا جبکہ میزائل پروگرام کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے آگے بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان میں غیر ملکی فوجی اڈوں کی موجودگی کا خاتمہ کیا تھا۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
سماجی بہبود کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ہر صورت محفوظ رکھا جائے گا اور آئندہ بجٹ میں اس پروگرام کے فنڈز میں اضافے کی کوشش کی جائے گی۔ ان کے مطابق پیپلز پارٹی غریب اور پسماندہ طبقات کی نمائندہ جماعت ہے اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو جاری رکھے گی۔
علاقائی اور عالمی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی اور جنگوں کے اثرات پوری مسلم دنیا اور عالمی معیشت پر مرتب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے امن کے قیام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جنگوں کے خاتمے اور استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششیں کامیاب ہوں گی۔
نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ امن، جمہوریت اور عوامی حقوق کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور آئندہ بھی عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ نے فیصلہ کرنا ہے ، عوام دوست یا عوام دشمن حکومت بنانی ہے ،ہماری غریب دوست اور ان کی عوام دشمن سیاست ہے ، میں نے سیلاب متاثرہ عوام کے لیے گھر بنا کر دیکھائے ۔ انھوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار دیں ،دوسری جماعتوں کی کوشش ہوتی ہے کہ کیسے لوگوں کو بے روز گار کریں ۔
آزاد کشمیر:تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کے سلسلے میں اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی طاقت کی بدولت آج کوئی بھی ملک پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو ایٹمی پروگرام کا تحفہ دیا، جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل پروگرام کو آگے بڑھایا اور ملکی دفاع کو مزید مضبوط بنایا۔
لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز
بلاول بھٹو زرداری نے سابق فوجی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مشرف دور میں غیر ملکی طاقتوں کو پاکستان کی سرزمین پر اڈے قائم کرنے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم سلالہ واقعے کے بعد صدر آصف علی زرداری نے ایسے تمام اڈوں کو بند کروا کر غیر ملکی افواج کو واپس بھیج دیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ان کی جماعت پاکستان کو ہر شعبے میں مضبوط اور خودمختار دیکھنا چاہتی ہے۔ ان کے بقول پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو مزید مستحکم اور عوامی فلاح کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں اور اسی سوچ کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) متعارف کرایا گیا، جس کے ذریعے غریب اور مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بی آئی ایس پی اسلام آباد یا کسی ایک علاقے کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کا پروگرام ہے، تاہم بعض سیاسی عناصر اسے ختم کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ چاہے گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوں یا نہ ہوں، وزیراعظم آئندہ بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو ریلیف فراہم کیا جا سکے،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی آئندہ بھی عوامی فلاح، معاشی استحکام اور قومی خودمختاری کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔