بھارت کا 214 ارب ڈالر کے جوہری منصوبوں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
وزیراعظم نریندر مودی کا ہدف ہے کہ 2047ء تک 100 گیگا واٹ جوہری توانائی پیدا کی جائے، تاکہ بھارت کو ترقی یافتہ معیشت بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت نے توانائی سے متعلق قوانین میں بڑی تبدیلی کی تیاری کرتے ہوئے 214 ارب ڈالر کے جوہری منصوبوں کا اعلان کردیا۔ امریکی ٹی وی بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیرِ جوہری توانائی جیتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ نیا جوہری بل اس ہفتے کابینہ میں پیش کیا جائے گا اور رواں پارلیمانی سیشن میں منظوری کے لیے رکھا جائے گا۔ بل کا مقصد نجی شعبے کو جوہری توانائی میں سرمایہ کاری کی اجازت دینا اور کاروباری عمل کو آسان بنانا ہے، وزیراعظم نریندر مودی کا ہدف ہے کہ 2047ء تک 100 گیگا واٹ جوہری توانائی پیدا کی جائے، تاکہ بھارت کو ترقی یافتہ معیشت بنایا جا سکے۔
بھارت میں فی الحال نجی کمپنیوں کا کردار صرف آلات کی فراہمی تک محدود ہے، تاہم نئی قانون سازی کے بعد انہیں بجلی کی پیداوار میں شمولیت کی اجازت بھی مل جائے گی، حکومت جوہری ذمہ داری کے قانون میں بھی ترمیم کرے گی، جو اب تک غیر ملکی کمپنیوں کے منصوبوں میں رکاوٹ رہا ہے۔ بھارت میں اس وقت غیر ملکی ٹیکنالوجی پر مبنی واحد پلانٹ کڈانکولم نیوکلیئر پاور پلانٹ ہے، جو روسی تعاون سے چل رہا ہے، جبکہ مزید 4 ری ایکٹرز زیرِ تعمیر ہیں، نئی پالیسی کے تحت روس کے ساتھ ایک اور منصوبہ جلد شروع کیے جانے کا امکان ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جوہری توانائی
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔