شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
سٹی42: بنوں میں خوارجی دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللہ اور ان کے ساتھ تین دوسرے افراد کو گاڑی پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
آج منگل کے روز بنوں میں دہشتگردوں کے حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیر ستان سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق بنوں میں میرانشاہ روڈ فلور ملز کے قریب مدہشتگردوں نے پولیس کی گاڑی پر اچانک فائرنگ کر دی۔ دہشتگرد شدید فائرنگ کے بعد زخمی پولیس اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔
آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست دی، رافیل طیاروں کی صلاحیت صفر ثابت ہوئی; ایئر چیف
پولیس نے ابتدا میں بتایا کہ حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ کچھ دیر بعد یہ تصدیق کی گئی کہ اس حملے میں شہید ہونے والوں میں شمالی وزیرستان کے اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی اللہ بھی شامل ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار اور ایک ڈرائیور زخمی بھی ہوا۔
ڈالر کی قیمت میں آج پھر کمی
اسسٹنٹ کمشنر بنوں نے بھی تصدیق کی کہ حملہ آور پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھین کر لے گئے۔ حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیر ستان شاہ ولی اللہ اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4افراد شہید ہوئے۔
Waseem Azmet.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شمالی وزیرستان پولیس اہلکاروں شاہ ولی اللہ حملے میں
پڑھیں:
میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے۔حال ہی میں عطا اللہ خان نے ایک انٹرویو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔آخرت کے حوالے سے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی قبر تیار کرلی ہے، عیسیٰ خیل میں میری قبر تیار ہے۔لیجنڈ گلوکار کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندانی قبرستان الگ ہے، میں نے خاندانی قبرستان سے تھوڑی دوری پر اپنی قبر بنوائی ہے، اس جگہ پر دو تین قبروں کی جگہ ہے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے بہت پیارے دوست اس دنیا سے چلے گئے، ماں باپ اور ایک بہن بھی دنیا سے رخصت ہوگئی، ہم نے بھی ایک دن چلے جانا ہے۔