صدر آصف زرداری کا بنوں حملے پر اظہارِ افسوس، دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف زرداری نے بنوں میں ہونے والے مسلح حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان سمیت 4 افراد کی شہادت پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں صدر نے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید، 3 زخمی
صدر آصف زرداری نے دہشت گردی کے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطنِ عزیز کے دشمنوں، خصوصاً بیرونی پشت پناہی سے سرگرم دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ایسے حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔
مزید پڑھیں:بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر خارجیوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق
صدرِ مملکت نے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ حملہ آوروں کی فوری گرفتاری اور دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسسٹنٹ کمشنر آصف زرداری بنوں دہشت گردی شمالی وزیرستان صدر مملکت نیٹ ورک.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شمالی وزیرستان صدر مملکت نیٹ ورک
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔