data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251202-08-25
ڈیرہ اسماعیل خان ( خبر ایجنسیاں ) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملے کے دوران سپاہی شہید اور 5اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خود کش حملہ تجوڑی کے قریب کٹوخیل اڈا میں کیا گیا، جائے وقوعہ پر خودکش بمبار کے اعضاء بکھرے پڑے ہیں۔پولیس موبائل گاڑی میں 7 اہلکار موجود تھے، خودکش حملے میں ہیڈ کانسٹیبل علا الدین شہید ہوگیا۔زخمیوں میں موبائل انچارج اے ایس آئی حق نواز خان، ڈرائیور یار محمد، ایلیٹ فورس کانسٹیبل کمال احمد، نعیم اللہ اور ڈی ایف سی نصر اللہ شامل ہیں۔خود کش حملہ آور کا ساتھی فرار ہوگیا جبکہ مقامی لوگ جنگلوں میں تعاقب کر رہے ہیں۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکار کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔انہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کے دشمن دہشت گردوں کے مکمل سدباب کے لیے حکومت پر عزم ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع لکی مروت میں پولیس موبائل پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پولیس اہلکار نے جان کی قربانی دے کر شہادت حاصل کی،پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، صوبائی حکومت پولیس کے ساتھ کھڑی ہے، امن و امان قائم رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: لکی مروت میں پولیس موبائل

پڑھیں:

اسرائیلی دہشت گردی برقرار: وحشیانہ حملوں میں 2 بچوں سمیت مزید 13 فلسطینی شہید

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جنگ بندی معاہدے اور مذاکرات کے باوجود اسرائیل کی دہشت گردی برقرار، صیہونی فورسزکے غزہ سمیت مغربی کنارے میں وحشیانہ حملے تھم نہ سکے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 2 بچوں سمیت مزید 13 فلسطینی شہید ہوگئے، بنی سہیلہ میں اسرائیلی ڈرون حملے سے 2 فلسطینی بچے شہید ہوئے۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج نے سکول کے قریب شہریوں پر بم گرایا، دونوں بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئے، قرارہ قصبے میں صیہونی گولہ باری سے 3 فلسطینی زخمی ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر کے تفاح محلے میں اسرائیلی فضائیہ کے حملوں کی نئی لہر جاری ہے، خان یونس اوررفاہ کے مشرقی علاقوں پر بھی متعدد حملے کیے گئے۔

غزہ کے جنوبی علاقوں میں جنگ بندی کے باوجود شدید جھڑپیں جاری ہیں، امدادی راستے بند ہونے سے ہسپتالوں میں ادویات کی کمی بڑھ رہی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شہری پناہ گاہوں کی تلاش میں مسلسل نقل مکانی پر مجبور ہیں، عالمی اداروں نے غزہ کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان، کچھی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، خاران میں سکیورٹی فورسز پر حملہ
  • خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں کریں گے
  • لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید
  • لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی
  • لکی مروت میں پولیس موبائل پر خودکش حملہ، سپاہی شہید
  • ایف سی ہیڈ کوارٹرز خودکش دھماکہ، تینوں حملہ آوروں کے افغان شہری ہونے کی تصدیق  
  • کرم  : پولیس  چوکی پر حملہ  ناکام  ‘ 2اہلکار  شہید  4، خوارج  ہلاک 
  • کرم میں خوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ: 4 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار شہید
  • اسرائیلی دہشت گردی برقرار: وحشیانہ حملوں میں 2 بچوں سمیت مزید 13 فلسطینی شہید