بھارت میں 6 سال کی 3 بچیوں کو ٹیچر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 1st, December 2025 GMT
بھارت میں خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ تب کھلا جب ایک بچی نے پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی اور اس کا لیڈی ڈاکٹر نے معائنہ کیا تھا۔
ریاست اروناچل پردیش کی پولیس نے والدین کی شکایت پر ٹیوشن پڑھانے والے 35 سالہ ٹیچر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔
پولیس نے ٹیچر کے فلیٹ کی تلاشی بھی لی جہاں ملزم کرائے پر رہتا تھا۔ ممنوعہ اور قابل اعتراض چیزیں بھی برآمد کی ہیں۔
والدین نے شکات کی تھی کہ ٹیچر نے 4 کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہیں جن کی عمریں صرف 6 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔
یہ چاروں بچیاں پہلی جماعت کی طالبات ہیں جو نہایت خوف زدہ اور سہمی ہوئی ہیں۔ پولیس نے بچیوں کا بیان بھی لیا۔
پولیس نے ملزم کو تھانے منتقل کردیا گیا جہاں ایک خصوصی ٹیم تفتیش کر رہی ہے جب کہ بچیوں کا میڈیکل بھی کرایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مودی کے ہندوستان کو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کے باعث ریپستان کہا جاتا ہے جہاں ایک گائے تو محفوظ ہے لیکن خواتین کی عصمتیں لُٹتی رہتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :