محکمہ ایکسائز خیبر پختونخواپشاور، 2 کمسن لڑکوں سے 2 کلو آئس برآمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
محکمہ ایکسائز خیبر پختونخواپشاور:2 کمسن لڑکوں سے 2 کلو آئس برآمد
پشاور(نیوزڈیسک) محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا نے مردان میں کارروائی کرتے ہوئے دو کم عمر لڑکوں سے 2 کلو آئس برآمد کرلی۔
ترجمان محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ لڑکوں نے آئس ٹانگوں کے ساتھ باندھ رکھی تھی، لڑکوں نے ایکسائز پولیس کو بیان دیا کہ آئس راولپنڈی لیکر جا رہے تھے ۔
تھانا ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کرلیا گیا، نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محکمہ ایکسائز
پڑھیں:
مردان: ساڑھے 4 کروڑ روپے یومیہ کی غیر قانونی سگریٹ بنانے والی فیکٹری پر ایف بی آر کا چھاپہ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ان لینڈ ریونیو کی مختلف غیر قانونی سگریٹ بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
مردان میں غیر قانونی سگریٹ کے 200 سے زیادہ کارٹن برآمد کرکے مختلف فیکٹریوں کو سیل کیا گیا ہے۔ غیر ڈیوٹی شدہ سگریٹ سے قومی خزانے کو سالانہ 250 سے 300 ارب روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق مردان میں ایک فیکٹری پر چھاپا مارا جہاں خفیہ اور غیر قانونی مشینری سے غیر قانونی سگریٹ سازی کے لیے تمباکو تیار کیا جا رہا تھا، یہ کمپنی معروف سگریٹ برانڈز بناتی ہے، جس میں مشینری کی یومیہ استعداد 6 سے 7 ہزار کلوگرام تک تھی۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق غیر قانونی سگریٹ کی مالیت ساڑھے 4 کروڑ روپے یومیہ بنتی تھی، فیکٹری کے پاس پہلے سے منظور شدہ مشینری بھی موجود تھی۔ خفیہ مشینری کا مقصد غیر قانونی سگریٹ کی مینوفیکچرنگ تھا۔
تمباکو آزاد کشمیر اور حیدرآباد کے یونٹس کو بھیجا جاتا تھا۔
اس سے قبل ایف بی آر ان لینڈ ریونیو نے مردان ہی میں غیر قانونی سگریٹ کے 200 سے زیادہ کارٹن برآمد کرکے مختلف فیکٹریوں کو سیل کیا تھا۔
غیر ڈیوٹی شدہ سگریٹ سےقومی خزانے کو سالانہ 250 سے 300 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ٹیکس چوری پر فیکٹری کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔