پشاور میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا سیاسی پاور شو، گرما گرم تقاریر
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
اسلام ٹائمز: محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر، مصطفیٰ کھوکھر، شفیع جان سمیت دیگر رہنماوں نے گرما گرم تقاریر کیں، انہوں نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے، ہماری جدوجہد پاکستانی پرچم کے سائے تلے ہے۔ حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام اور کارکنوں نے شرکت کی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر، شفیع جان سمیت دیگر رہنماوں نے گرما گرم تقاریر کیں۔ انہوں نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ پاکستانی قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے، ہماری جدوجہد پاکستانی پرچم کے سائے تلے ہے۔ حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا ہے، ہماری تحریک سے ان کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، آئین پاکستان کے مطابق جو آئین توڑتا ہے، وہ سکیورٹی رسک ہے، جن لوگوں نے جنگ کو ترک کیا، وہ ترقی کر رہے ہیں، ہمیں جنگی جنونیت ختم کرنا ہوگی، اگر یہ سمجھتے ہیں کہ کسی دھونس اور دباؤ سے عمران خان یا اس کے ساتھیوں کو جھکا لینگے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ مزید احوال اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔