Express News:
2025-12-07@19:56:14 GMT

تحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو جاری

اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف کا حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ جاری ہے جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔

جلسے سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما خطاب کریں گے۔ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے فٹبال گراؤنڈ میں جلسے کے لیے پنڈال سج چکا ہے۔

جلسے سے تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، جنید اکبر اور دیگر اہم رہنما بھی شرکت کریں گے۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ردعمل دیں گے۔

ٹریفک پولیس نے جلسے کے لیے روٹ پلان جاری کیا ہے اور حیات آباد جانے والے راستوں پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مختلف اضلاع سے کارکنوں کی آمد جاری ہے اور جلسے میں جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کل ہونے والی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی: پی ٹی آئی رہنما

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کل ہونے والی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، ہمیں ایک دوسرے کو اسپیس دینا ہو گی، حالات یہی رہے تو جمہوریت کو نقصان ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قیادت جیل میں ہے، ملاقاتوں پر پابندی ہے، حالات یہی رہے تو جمہوریت تباہ ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں: علی محمد خان پی ٹی آئی نے موقع گنوا دیا، اب بات چیت کی گنجائش نہیں، عطا تارڑ

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں، تحریکِ انصاف مکالمہ چاہتی ہے، 9 مئی کے بعد چادر اور چاردیواری پامال کی گئی، یہ سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ مسترد لوگ کہتے ہیں کہ ملاقات نہیں ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • جلسے سے واپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ، 1 جاں بحق، 3 زخمی
  • حق و باطل کی جنگ کا آخری مرحلہ شروع ،ہمیں کوے سے نہیں لڑنا اونچی اڑان کرنی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا
  • تحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو، آئندہ اتوار کوہاٹ میں جلسے کا اعلان
  • تحریک انصاف کا پشاور میں سیاسی پاور شو، آئین کو اصل صورت میں بحال کرنے کا مطالبہ
  • اہم پی ٹی آئی رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
  • پی ٹی آئی کا آج پشاور میں پاور شو، انتظامات مکمل
  • کل ہونے والی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی: پی ٹی آئی رہنما
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا پشاور جلسے کے حوالے سے پیغام
  • پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہزاد اکبر کو اشتہاری قرار، گرفتاری کا حکم جاری