پی ٹی آئی کا آج پشاور میں پاور شو، انتظامات مکمل
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
جلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی،ویڈیو پیغام
پاکستان تحریک انصاف آج پشاور میںجلسہ کرے گی۔ جلسہ گاہ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور ملک بھر کے کارکنان کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ( اتوار) کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی لیڈر شپ بھی شرکت کرے گی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ تحریک انصاف، آئی ایس ایف، یوتھ ونگ سمیت تمام تنظیمیں جلسے میں شرکت کریں۔ ویڈیو پیغامات کے ذریعے لوگوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دیں، جلسے کی کامیابی کیلئے ہر کسی کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
سہیل آفریدی مشکل میں،پی ٹی آئی کیلئے بری خبر
وزیر اعلیٰ پختونخوا کیخلاف عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
مینا آفریدی اور ڈاکٹر امجدبھی شامل ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سماعت کی
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور ڈاکٹر امجد کیخلاف بھی اشتہاری کی کاروائی شروع ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی ، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی و دیگر کیخلاف 26 نومبراحتجاج کا مقدمہ درج ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے متعدد بار طلب کرنے کے باوجود ملزمان وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور ڈاکٹر امجد پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔