نیوزی لینڈ: خاتون رپورٹر پر پرندے کا اچانک حملہ، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
نیوزی لینڈ میں فیلڈ رپورٹنگ کے دوران ایک غیر متوقع اور تکلیف دہ واقعہ پیش آیا، جب ایک پرندہ اچانک خاتون رپورٹر کے چہرے سے ٹکرا گیا۔ یہ لمحہ کیمرے میں محفوظ ہوگیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
32 سالہ رپورٹر جیسیکا ٹائسن آکلینڈ کے بریٹو مارٹ اسکوائر کے قریب براہِ راست رپورٹنگ کر رہی تھیں، جب اچانک ایک سمندری پرندہ (سیگل) نیچے کی طرف جھپٹا اور جیسیکا کے چہرے سے جا ٹکرایا۔ اس جھٹکے سے ان کا توازن بگڑا اور آنکھ کے قریب چوٹ لگ گئی، جس سے خون بھی بہا۔
واقعے کے بعد جیسیکا نے ویڈیو اپنے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی کبھی آپ کام پرسکون انداز میں کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن قدرت ہمیشہ حیرت انگیز سرپرائز دینے کی تیاری میں ہوتی ہے۔
مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے رپورٹر نے کہا کہ شاید اس سیگل کو اب ایک نئی عینک کی ضرورت ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے جیسیکا کی خیریت دریافت کی اور ان کے حاضر جواب انداز کو سراہا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔