فیلڈ رپورٹنگ کے دوران پرندہ خاتون رپورٹرسے اچانک ٹکراگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں پرندہ اچانک ایک پرندہ خاتون رپورٹر سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں رپورٹر زخمی ہوگئی۔
آؤٹ ڈور شوٹنگ کے دوران ایک دلچسپ مگر تکلیف دہ واقعہ پیش آیا، جب ایک پرندہ اچانک32 سالہ خاتون رپورٹر کے چہرے سے ٹکرا گیا۔
جیسیکا ٹائسن آکلینڈ کے بریٹو مارٹ اسکوائر کے قریب فیلڈ رپورٹنگ کر رہی تھیں۔ وہ اپنی گفتگو جاری رکھے ہوئے تھیں کہ اچانک ایک سمندری پرندہ سیگل نیچے کی طرف جھپٹا اور ان کے چہرے سے جا ٹکرایا۔ لمحہ بھر میں جیسیکا کا توازن بگڑا اور ان کی آنکھ کے قریب چوٹ لگ گئی، جس سے خون بہنے لگا۔
https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/12/femailreporter.mp4
دلچسپ مگر تکلیف دہ واقعہ جا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
واقعے کے بعد جیسیکا نے یہ ویڈیو ذاتی اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ کبھی کبھار آپ اپنا کام پرسکون انداز میں کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں، لیکن قدرت کچھ اور ہی سرپرائز دینے کے موڈ میں ہوتی ہے۔
رپورٹر نے مزاح کا پہلو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ شاید اُس سیگل کو اب ایک نئی عینک کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حیدرآباد: پولیس مقابلے میں 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس نے متعدد وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، جبکہ تیسرا ملزم فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلےے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ہٹڑی پولیس نے دوران گشت مال پیڑی لنک روڈ کے قریب سے تین موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روکا، پولیس کی جانب سے رکنے کا اشارہ کرنے پر
ملزمان نے فائرنگ کردی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے دو ملزمان مظہر علی اور ممتاز علی مستوئی کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی، جبکہ ان کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس نے دو نوں زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلےے سول اسپتال منتقل کردیا، پولیس کے مطابق ملزمان پیٹرول پمپ پر ڈکیتوں سمیت متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔