خاتون رپورٹر پر پرندے کا اچانک حملہ، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
نیوزی لینڈ میں آؤٹ ڈور شوٹنگ کے دوران ایک دلچسپ مگر تکلیف دہ واقعہ پیش آیا، جب ایک پرندہ اچانک خاتون رپورٹر کے چہرے سے ٹکرا گیا۔ یہ تمام منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
32 سالہ رپورٹر جیسیکا ٹائسن آکلینڈ کے بریٹو مارٹ اسکوائر کے قریب فیلڈ رپورٹنگ کر رہی تھیں۔ وہ اپنی گفتگو جاری رکھے ہوئے تھیں کہ اچانک ایک سمندری پرندہ سیگل نیچے کی طرف جھپٹا اور ان کے چہرے سے جا ٹکرایا۔ لمحہ بھر میں جیسیکا کا توازن بگڑا اور ان کی آنکھ کے قریب چوٹ لگ گئی، جس سے خون بہنے لگا۔
واقعے کے بعد جیسیکا نے یہ ویڈیو ذاتی اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ کبھی کبھار آپ اپنا کام پرسکون انداز میں کرنے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں، لیکن قدرت کچھ اور ہی سرپرائز دینے کے موڈ میں ہوتی ہے۔
View this post on Instagramرپورٹر نے مزاح کا پہلو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ شاید اُس سیگل کو اب ایک نئی عینک کی ضرورت ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے خیریت دریافت کی اور جیسیکا کی حاضر جوابی کو سراہا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔