ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا مہنگا پڑ گیا، لاہور کے تین پولیس اہلکار برطرف
اشاعت کی تاریخ: 4th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور میں دورانِ ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے تین پولیس اہلکاروں کو محکمے نے سخت کارروائی کرتے ہوئے فوراً ملازمت سے برطرف کر دیا۔ واقعہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں پیش آیا جہاں کانسٹیبل شاہد، بلال اور عثمان نے وردی میں ویڈیو بنائی تھی، جو چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ایس پی شہربانو نقوی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری شروع کی، ابتدائی تفتیش میں یہ بات واضح ہوئی کہ تینوں اہلکار ڈیوٹی کے دوران سوشل میڈیا سرگرمیوں میں مصروف تھے، جسے ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔ اسی بنیاد پر تینوں کو فوری طور پر محکمہ پولیس سے برطرف کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اہلکاروں کی یہ حرکت نہ صرف سروس رولز بلکہ یونیفارم کی حرمت کی بھی خلاف ورزی ہے کیونکہ دوران ڈیوٹی سوشل میڈیا کے لیے ویڈیوز بنانا محکمے کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے۔
حکام نے اس واقعے کے بعد واضح کیا ہے کہ یونیفارم پہن کر ویڈیو یا کوئی تفریحی مواد بنانا مکمل طور پر ممنوع ہے اور اس پالیسی پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔
یہ پہلا واقعہ نہیں جب پولیس اہلکاروں کو سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس نے اپنے اہلکاروں کے لیے ٹک ٹاک سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں۔ پالیسی کے تحت واضح حکم دیا گیا تھا کہ کوئی بھی اہلکار یونیفارم میں ویڈیو نہیں بنائے گا، بصورت دیگر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہےکہ اسی پالیسی کی خلاف ورزی پر اسلام آباد پولیس نے دو اہلکاروں آفتاب احمد اور احتشام اسلم کو بھی معطل کیا تھا، ان پر بدتمیزی اور سوشل میڈیا قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے تھے اور دونوں کو ریسکیو 15 میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا خلاف ورزی
پڑھیں:
ممبئی کے نوجوان کا والدین کو نئے گھر کا تحفہ، جذباتی لمحات سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی کے رہائشی نوجوان نے اپنے والدین کو نیا فلیٹ تحفے میں دے کر سب کو حیران کر دیا۔ نوجوان نے یہ خوشی والدین کو اس وقت دی جب وہ اسے محض کرائے کا گھر سمجھ رہے تھے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد خوشی سے جھومنے لگتے ہیں جبکہ والدہ حیرت اور جذبات کے باعث رو پڑتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’101 کروڑ روپے یا دبئی میں ولا‘ مکیش امبانی نے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کو کیا تحفہ دیا؟
ویڈیو میں جین اپنے والدین کے ساتھ نئے گھر میں موجود ہے۔ والدین اسے کرائے کا مکان سمجھ رہے تھے تاہم جین نے انکشاف کیا کہ یہ گھر اس نے خرید کر والدین کے نام کیا ہے۔ اس نے انہیں گھر کے قانونی کاغذات اور نیم پلیٹ دکھائی جس پر والدین کے نام درج تھے۔
View this post on Instagram
A post shared by Ashish jain ???? (@ashishjain_2202)
یہ خبر سنتے ہی والد نے بیٹے کو گلے لگا کر بوسہ دیا اور خوشی سے ناچنے لگے، جبکہ والدہ حیرت کے باعث خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔ جین نے چابی والدین کے ہاتھ میں دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ گھر آپ کا ہے‘۔
سوشل میڈیا پر صارفین کے ردعملجین نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ان کی خوشی میرے لیے سب کچھ ہے‘۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے اس نیکی اور محبت بھرے عمل کو سراہا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ نایاب لمحہ جب باپ بیٹے کو بوسہ دیتا ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا، 7 سالہ بچی کے لیے سالگرہ کے موقع پر قدرت کا شاندار تحفہ
ایک اور نے کہا کہ ’والدین کا ری ایکشن قیمتی ہے… بیٹے کی محنت رنگ لے آئی، دیکھ کر رونا آگیا‘۔
تیسرے صارف نے کہا کہ ’والد کے تاثرات سونے کے برابر ہیں‘۔
ایک اور صارف نے کہا کہ ’اتنی خوبصورت ماں، ردعمل بے مثال‘۔
ایک اور نے تبصرہ کیا کہ ’والدین کو اپنے گھر کی چابی دینا… یہ وہ لمحات ہیں جو کوئی والدین بھول نہیں سکتے، اللہ برکت دے‘۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت تحفہ گھر ممبئی والدین