ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, December 2025 GMT
--فائل فوٹو
ڈیرا اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں پنیالہ کے علاقے میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ڈگری کالج کے قریب سڑک پر آئی اِی ڈی نصب کر رکھی تھی، پولیس موبائل کے پہنچنے پر آئی اِی ڈی کا دھماکا ہوا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد دہشت گردوں نے پولیس اہل کاروں پر فائرنگ کی جس میں اے ایس آئی سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔
اسسٹنٹ کمشنر بنوں کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 4 ہے جس میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں
پولیس کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔
پولیس کے مطابق شہید اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور سخی جان کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پولیس گاڑی پر فتنہ خوارج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان پولیس وین پر دھماکے کی مذمت کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولیس اہلکار پولیس کے
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم