کراچی:

باغ کورنگی روڈ سنگر چورنگی سے شاہ فیصل جانے والے دونوں ٹریک پر علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کر کے بند کر دیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی اور گاڑیوں کی حد نگاہ تک قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موٹر سائیکل سوار خواتین اور بچے بھی ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے دکھائی دیے۔

 ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور گاڑیوں کو متبادل راستوں کورنگی سنگر چورنگی سے داؤد چورنگی اور شاہ فیصل شمع شاپنگ سینٹر سے واپس شارع بھٹو کی جانب بھیج دیا۔

 احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے ٹائروں کو بھی نذر آتش کیا گیا جبکہ احتجاج میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے متعلقہ حکام کے خلاف شدید نعرے لگائے گئے اور فوری طور پر علاقے میں پانی اور بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

 منگل کی رات سوا نو بجے کیے جانے والا احتجاج رات پونے بارہ بجے تک جاری رہا جس کی وجہ سے ملحقہ علاقوں میں نہ صرف بدترین ٹریفک جام ہونے سے نظام درہم برہم ہوگیا بلکہ گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

تاہم پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد مظاہرین کو بات چیت کے بعد پرامن طور پر منتشر کر کے ٹریفک بحال کرا دیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایڈیشنل آئی جی اور سیکرٹری ایجوکیشن بھی ٹریفک چالان سے نہ بچ سکے

سٹی 42: ایڈیشنل آئی جی اور سیکرٹری ایجوکیشن بھی ٹریفک چالان سے نہ بچ سکے ، وزیر اعظم ہاؤس کی گاڑی بھی روک کر جرمانے کی رقم وصول کی گئی 

لاہور میں قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کی بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں ، ٹریفک پولیس کی سرکاری اداروں کی گاڑیوں سے بھی جرمانے کی وصولی شروع کردی گئی ۔
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اور سیکرٹری ایجوکیشن کی گاڑیوں سے وصولی کی گئی، وزیر اعظم ہاؤس کی گاڑی بھی روک کر جرمانے کی رقم وصول کی گئی، ایڈیشنل آئی جی کی سرکاری گاڑی کے 7 ای چالان واجب الادا تھے،سیکرٹری ایجوکیشن کی سرکاری گاڑی کے 10 ای چالانوں کے جرمانے وصول کئے گئ۔
شہربھر میں 650 سے زائد سرکاری گاڑیوں سے جرمانوں کی رقم وصول کی گئی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔
 

لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی 

متعلقہ مضامین

  • لیاری نیا آباد میں پانی کی قلت کے باعث علاقہ مکینوں نے برتن پانی کے حصول کے لیے لائن میں رکھے ہوئے ہیں
  • کراچی نیپا چورنگی حادثہ، شوبز شخصیات کا انتظامیہ کی غفلت پر شدید ردِعمل
  • کراچی نیپا چورنگی حادثہ؛ علاقہ مکینوں کا رات گئے ایک بار پھر احتجاج، آج دوبارہ مظاہرے کا اعلان
  • کراچی نیپا چورنگی حادثہ؛ علاقہ مکینوں کا رات گئے ایک بار پھر احتجاج، کل دوبارہ مظاہرے کا اعلان
  • کراچی نیپا چورنگی حادثہ، علاقہ مکینوں کا رات گئے ایکبار پھر احتجاج، دوبارہ مظاہرے کا اعلان
  • ایڈیشنل آئی جی اور سیکرٹری ایجوکیشن بھی ٹریفک چالان سے نہ بچ سکے
  • ڈیرہ غازی خان میں پولیس اور واپڈا کے درمیان انوکھا فلمی تصادم، پورا علاقہ پریشان
  • 1500 گھرانوں کو پانی کی فراہمی‘ نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز ماڈل ٹاؤن کے عوام کیلیے تحفہ ہے‘ منعم ظفر خان
  • ایران میں خشک سالی شدت اختیار کرگئی، پانی کی کمی کے باعث کارخہ ڈیم میں بجلی کی پیداوار بند