یورپی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا استعمال کرنے کے لئےکم از کم عمر 16 سال مقررکردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برسلز: یورپی پارلیمنٹ نے سوشل میڈیا استعمال کرنے کیلئے کم ازکم عمر 16 سال مقرر کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔
میڈیاذرائع کے مطابق منظور ہونے والی قراردار میں کہا گیا کہ 16 سےکم عمر افراد کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی کی اجازت نہ ہو۔
قرارداد میں کہا گیا کہ 16 سے کم عمرافراد والدین یا سرپرست کی اجازت سے سوشل میڈیا استعمال کریں۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق قرارداد میں آن لائن سرگرمیوں کیلئے عمر کی حد 16 سال مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ یورپی پارلیمنٹ کی قرارداد قانونی طور پرپابند نہیں یا کوئی پالیسی وضع نہیں کرتی۔
خیال رہےکہ دنیا بھر میں کم عمر صارفین کی ذہنی صحت پر سوشل میڈیا کے منفی اثرات کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔
گزشتہ دنوں ملائیشیا نے 16 سال سےکم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پرپابندی کا فیصلہ کیا تھا جبکہ رواں ماہ ہی ڈنمارک نے 15 سال سےکم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال آسٹریلیا میں بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل منظور کیا گیا تھا، اس حوالے سے امریکا میں سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف مقدمات بھی دائر کیے جا چکے ہیں
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا استعمال
پڑھیں:
سامعہ حجاب کا امیر بوائے فرینڈ تلاش کرنے والا بیان، سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید
اسکینڈلز کے باعث شہرت رکھنے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے ایک وائرل بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک بار پھر برہم کر دیا ہے۔
سامعہ نے اپنی ویڈیو میں کھل کر کہا کہ وہ دبئی میں ایک ایسے لڑکے کی تلاش میں ہیں جو انہیں مالی مدد فراہم کر سکے۔ انہوں نے کہا:
فی الحال میں اپنے مالی معاملات خود سنبھال رہی ہوں، لیکن میں سنجیدگی سے ایک بوائے فرینڈ کی تلاش میں ہوں کیونکہ تین ماہ سے سنگل ہوں، اور دبئی میں بغیر بوائے فرینڈ کے لڑکیوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہے۔ اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہو تو رابطہ کرے۔ بڑے دل والے لڑکے لڑکیوں پر خرچ کرتے ہیں۔”
یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ متعدد لوگوں نے سامعہ کے رویے کو غیر موزوں اور سستی سوچ کی عکاسی قرار دیا۔ ایک صارف نے کہا، “کتنی گھٹیا سوچ ہے!”، جبکہ ایک اور نے لکھا، “کوئی بھی آپ پر مفت خرچ نہیں کرے گا، وہ بدلے میں کچھ توقعات رکھیں گے۔”
کچھ صارفین نے کہا کہ سامعہ کو مرد نہیں بلکہ محض امیر مردوں کی ضرورت ہے، اور ایک صارف نے اسے معاشرتی رویوں پر منفی اثر ڈالنے والا اقدام قرار دیا۔