ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے؛ حماس کو 15 فلسطینی کی میتیں موصول
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
حماس نے دو سال سے لاپتا اسرائیلی شہری درور کی لاش واپس کردی جو ایک ملبے سے ملی تھی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے بتایا کہ حماس نے جو لاش واپس کی اس کی شناخت ڈی این اے کی مدد سے ابو کبیر فورینزک انسٹی ٹیوٹ تل ابیب میں کی گئی۔
لاش کی شناخت 48 سالہ درور اُور کے نام سے ہوئی جو7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے جنگجو کے ہاتھوں مارے گئے تھے اور ان کی لاش کو بھی غزہ لے گئے تھے۔
اسرائیلی حکام کے بقول درور اُور کی اہلیہ یونت بھی اسی حملے میں ماری گئی تھیں جب کہ ان کے دو بچوں کو اغوا کیا گیا تھا جو 25 نومبر 2023 کو جنگ بندی معاہدے کے نتیجے میں رہا کیے گئے تھے۔
دوسری جانب فلسطینی اسلامی جہاد نے دعویٰ کیا کہ درور کی لاش غزہ کے وسطی علاقے نصیرات میں ملبے تلے ملی تھی۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اسی معاہدے کے تحت بدھ کو 15 فلسطینیوں کی میتیں ریڈ کراس کے حوالے کیں۔
جاری جنگ بندی کے مطابق ہر مغوی کی لاش کے بدلے 15 فلسطینی لاشیں واپس کی جاتی ہیں۔
اب غزہ میں دو اسرائیلی مغویوں کی لاشیں باقی رہ گئی ہیں جنھیں جلد واپس کردیا جائے گا اور اس کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کی باقیات حماس کو تدفین کے لیے دی جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی لاش
پڑھیں:
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔
لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔