سٹی42: اتوار کے روز پی ٹی آئی کے نو مئی سانحہ کے مقدمات میں سزا یافتہ ہو کر نا اہل قرار پانے والے رہنماؤں کی خالی کی ہوئی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے بعد ووٹرز کا ٹرن آؤٹ تھوڑا ہونے کی افواہیں غلط ثابت ہوئیں۔

ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آوٹ  متعلق اعدادوشمار جاری  ہو گئے ہیں۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ضمنی انتخابات کے معمول سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔
اتوار کے روز کئی قومی اور صوبائی اسمبلی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مجموعی ٹرن آوٹ 28.

58 فیصد رہا۔
این اے 18 ہری پور میں عمر ایوب کی خالی کی ہوئی نشست پر ضمنی الیکشن میں ووٹر زٹرن آوٹ سب سے زیادہ42.9فیصد رہا۔ ہری پور میں خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت  کا مقامی انتظامیہ اور پولیس پر مکمل کنٹرول ہے اور صوبائی حکومت کے سربراہ سہیل آٖفریدی سربراہ ہیں جو عمران خان کے خاص آدمی ہیں۔
این اے 185 ڈیرہ غازہ خان میں زرتاج گل کی نا اہلی سے خالی ہونے والی نشسست پر پولینگ میں عوام کی دلچسپی کا اظہار بھاری ٹرن آؤٹ سے ہوا۔ اس حلقے میں ووٹر ٹرن آوٹ 32.61 فیصد رہا
این اے 96 فیصل آباد میں ووٹر ٹرن آوٹ 26.46 فیصد رہا۔
این اے 143 ساہیوال میں  ووٹر ٹرن آوٹ 21.43 فیصد رہا۔
این اے 129 لاہور میں ووٹر ٹرن آوٹ 18.67 فیصد رہا۔
این اے 104 فیصل آباد میں ووٹرٹرن آوٹ 13.23 فیصد رہا۔

لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا

پنجاب کے صوبائی حلقوں میں ٹرن آؤٹ 50 فیصد تک آیا

پنجاب میں قومی اسمبلی کی نسبت پنجاب اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب مییں ووٹروں نے زیادہ دلچسپی دکھائی اور امیدواروں نے زیادہ بہتر طریقہ سے ووٹرز کو پولنگ سٹیشن تک لانے میں کامیابی حاصل کی۔

پی پی269 مظفرگڑھ میں ووٹرٹرن آؤٹ 50.82فیصدرہا۔
پی پی 98 فیصل آباد، ووٹر ٹرن آؤٹ36.82فیصد رہا۔
پی پی 73سرگودھا، ووٹر ٹرن آؤٹ 34.45فیصدرہا۔
پی پی 87 میانوالی، ووٹر ٹرن آؤٹ 27 فیصد رہا۔
پی پی 116 فیصل آباد، ووٹر ٹرن آؤٹ 22.94فیصدرہا۔
پی پی 203 ساہیوال، ووٹر ٹرن آؤٹ 22.4فیصدرہا۔
ضمنی الیمشن میں پی ٹی آئی کو ایک بھی نشست نہیں مل سکی ۔ اس الیکشن کے بعد بعض حلقوں کی طرف سے ووٹ ڈالنے والے لاکھوں کی بجائے ووٹ نہ ڈالنے والوں کی تعداد کے حوالے دے دے کر یہ تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی کہ ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔

 کراچی: مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تیز دھار آلے کے وار، 3 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل

Waseem Azmet

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: فیصد رہا این اے ووٹر ٹرن آؤٹ ووٹر ٹرن آوٹ فیصل آباد رہا پی پی میں ووٹر

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد کو دھچکا پہنچا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو بھی فروخت کا دباؤ برقرار رہا۔

آج کاروبار کے پہلے نصف حصے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی کا شکار ہوگیا۔

دوپہر 12 بج کر 5 منٹ پرانڈیکس 170,475.30 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 1,264.14 پوائنٹس یعنی 0.74 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی کشیدگی سے سرمایہ کار محتاط، پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی سے دوچار

مارکیٹ میں فروخت کا رجحان آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور بجلی پیدا کرنے والے شعبوں میں نمایاں رہا۔

حب پاور، اٹک ریفائنری لمیٹڈ، ماری انرجیز، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، حبیب بینک، مسلم کمرشل بینک، میزان بینک اور نیشنل بینک جیسے زیادہ وزن رکھنے والے شیئرز مندی کے ساتھ کاروبار کرتے رہے۔

Market is down at midday ????
⏳ KSE 100 is negative by -1253.65 points (-0.73%) at midday trading. Index is at 170,485.8 and volume so far is 113.98 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/DtJJR8AXhS

— Investify Pakistan (@investifypk) July 24, 2026

جمعرات کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید دباؤ کا شکار رہی تھی، جب کے ایس ای 100 انڈیکس 2,690.48 پوائنٹس یعنی 1.54 فیصد کمی کے بعد 171,739.45 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی نے سرمایہ کاروں میں خدشات بڑھا دیے ہیں، جس کے باعث مختلف شعبوں میں بڑے پیمانے پر فروخت دیکھنے میں آئی۔

عالمی منڈیوں میں بھی مندی

عالمی سطح پر بھی ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں جمعہ کو نمایاں کمی دیکھی گئی، جبکہ برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 100.85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

گزشتہ روز اس میں تقریباً 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور قیمت مختصر طور پر 102 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔

مزید پڑھیں: عالمی معیشت میں بہتری: اسٹاک مارکیٹ اور سونے چاندی میں سرمایہ کاری کب کی جائے؟

تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایران سے منسلک حوثی گروپ کی جانب سے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکروں پر حملوں اور آبنائے ہرمز کی بندش کے خدشات کے باعث سامنے آیا، جس سے عالمی تیل کی رسد متاثر ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب امریکا کی جانب سے 60 تجارتی شراکت دار ممالک کی درآمدات پر مزید ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے نے بھی مہنگائی کے خدشات میں اضافہ کر دیا ہے۔

مالیاتی منڈیوں میں یہ توقع بھی زور پکڑ رہی ہے کہ عالمی مرکزی بینک سخت مانیٹری پالیسی اختیار کر سکتے ہیں۔

سرمایہ کاروں کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ ہفتے ہی شرح سود میں اضافے کا امکان ایک تہائی تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ستمبر میں شرح سود بڑھانے کا امکان تقریباً یقینی سمجھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: لائیو اسٹاک اور زراعت پر توجہ دے کر ایک سال میں معیشت بہتر کی جا سکتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ادھر یورپی مرکزی بینک نے اگرچہ اپنی حالیہ میٹنگ میں شرح سود برقرار رکھی، تاہم مالیاتی منڈیوں میں ستمبر میں شرح سود میں اضافے کے امکانات تقریباً 70 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔

ایشیائی منڈیوں میں ایم ایس سی آئی ایشیا پیسیفک انڈیکس میں ایک فیصد، جاپان کے نکی انڈیکس میں 2.9 فیصد جبکہ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 3.7 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آبنائے ہرمز آئل ٹینکر اسٹاک ایکسچینج انڈیکس بحیرہ احمر پاکستان حبیب بینک حوثی سیمنٹ مانیٹری پالیسی میزان بینک نیشنل بینک

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی
  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • ویژن 2030 نے سعودی معاشرے کو نئی سمت دے دی، خواتین، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ