data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز پر ہونے والے حملے کی تفصیلی رپورٹ تیار کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملہ خودکش حملہ آوروں نے منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا اور اس میں تقریباً 20 کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا۔ خودکش جیکٹس میں یہ مواد آگے اور پیچھے دو حصوں میں تقسیم تھا، جس سے دھماکے کا اثر 30 میٹر تک پہنچ سکتا تھا۔

بی ڈی یو کے مطابق دھماکے مکمل طور پر خودکش تھے اور ریموٹ کنٹرول کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے جن میں 8 دستی بم، 2 ملی میٹر سائز کے بال بیرنگ اور 2 فٹ پرائما کارڈ شامل ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بروقت جوابی کارروائی سے حملے کا بڑا نقصان ٹل گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس حملے میں ایف سی کے 3 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے جبکہ 8 شہری بھی زخمی ہوئے۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے حملے کی نوعیت کو خطرناک اور منظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دہشتگردی کی واضح کوشش تھی، لیکن سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے مزید جانی نقصان روک دیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

واٹس ایپ اطلاع پر بروقت کارروائی سے باجوڑ بڑی تباہی سے بچ گیا

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے چارمنگ کے مختلف مقامات پر نصب باردوی مواد کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئےعلاقہ چارمنگ کے مختلف مقامات پر شرپسند عناصر کی جانب سے نصب کردہ بارودی مواد محفوظ طریقے سے ریکور کرکے ناکارہ دیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم ناکارہ بنا کر  علاقے کو کسی بڑے سانحے سے بچا لیا۔ واضح رہے کہ علاقے میں بارودی مواد کی موجودگی سے متعلق اطلاع مقامی مکینوں نے پولیس کے آفیشل واٹس ایپ نمبر پر دی تھی۔

ڈی پی او باجوڑ نے اطلاع کا فوری نوٹس لیا اور فوری کارروائی کی ہدایت کی جس پر بی ڈی ایس ٹیم موقع پر پہنچی اور بارودی مواد کو مکمل مہارت کے ساتھ برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔

ترجمان باجوڑ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے عوام کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کا باہمی رابطہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا اور امن دشمنوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے کا مقدمہ دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج
  • واٹس ایپ اطلاع پر بروقت کارروائی سے باجوڑ بڑی تباہی سے بچ گیا
  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، جعفر ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
  • اسلام آباد کچہری دھماکے کی افغانستان میں منصوبہ بندی بے نقاب، عطااللہ تارڑ کی پریس کانفرنس
  • علیمہ خان کی جائیدادوں کے حوالے سے رپورٹ تیار
  • ایف سی ہیڈکوارٹر حملہ: دہشتگردوں کا اصل ہدف اور ابتدائی تحقیقات سامنے  آگئیں
  • پشاور : فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر پر خودکش دہشتگردوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔
  • پشاور، دہشتگردوں کا ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید
  • پشاور، دہشتگردوں کا ایف سے ہیڈکوارٹرز پر حملہ، 3 دہشتگرد ہلاک