سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے دوسری شادی کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
کراچی:
پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلی اہلیہ کی رضامندی سے دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔
اذلان نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ وہ خود یہ خبر مداحوں تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ کسی غلط فہمی یا افواہ سے بچا جا سکے۔
ان کے مطابق یہ فیصلہ اُن کے لیے بھی غیر معمولی ہے مگر پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی کے ساتھ یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ اُن کے خاندان کو اس معاملے سے دور رکھا جائے کیونکہ یہ ان کی ذاتی زندگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی اپیل بھی کی۔
اذلان شاہ کی جانب سے دوسری شادی کی خبر نے مداحوں کو حیران کردیا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے کررہے ہیں تاہم ابھی تک اذلان کی پہلی اہلیہ وریشہ خان کی جانب سے اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
یاد رہے کہ اذلان شاہ نے 2022 میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک دو سالہ بیٹی بھی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا اذلان شاہ
پڑھیں:
دوسری شادی کا مشورہ دینے پر ،میرا شوہر پریشان ہو گیا ،منزہ عرف کا انکشاف
معروف پاکستانی اداکار اور منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کو ہلکے پھلکے انداز میں دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیا تو وہ پریشان ہو گئے۔حال ہی کے ایک انٹرویو میں منزہ عارف نے نہ صرف اپنے شوبز کیریئر بلکہ ذاتی زندگی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی انہوں نے بتایا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ لاہور میں بطور ماہر تعلیم کام کر رہی تھیں اور اسی دوران ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اب وہ کراچی میں اپنے پروجیکٹس کی وجہ سے طویل عرصے سے مقیم ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ کراچی میں رہنے کی وجہ سے ان کے شوہر ہمیشہ ان کی فکر کرتے ہیں جب بھی وہ کراچی سے لاہور یا لاہور سے کراچی سفر کرتی ہیں، شوہر خود ائیرپورٹ چھوڑنے اور لینے آتے ہیں۔منزہ عارف نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر ان کا سب سے بڑا سہارا ہیں، وہ ان پر بھروسہ کرتے ہیں، محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ انہیں اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے اور کیریئر میں آگے بڑھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔