مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کی نئی سیاسی قیادت نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جہاں 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب کی صدارت  قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر نے کی، جنہوں نے نومنتخب وزرا سے منصب کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور، اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی رہنما اور معزز مہمان بھی موجود تھے۔

نئی کابینہ میں مجموعی طور پر 16 وزرا شامل کیے گئے ہیں جب کہ دو مشیروں نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھا یا۔ مشیروں سے حلف وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے لیا۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی وزیراعظم ہاوس آمد ; آزاد جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی

سٹی 42: مظفرآباد میں  نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے ۔ آزاد جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے وزیراعظم کو سلامی پیش کی گئی 

وزیراعظم ہاوس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے۔وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کارکنوں میں گھل مل گئے۔ آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے لوگوں نے وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی ۔

 کارکنوں کا راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص  کیا۔وزیراعظم ہاوس میں طویل عرصے بعد عوام کا رش لگا رہا ۔

صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری

آزادکشمیر بھر سے آئے ہوئے کارکنان نے وزیراعظم ہاوس میں کھانا کھایا۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا
  • آ زاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا
  • آزاد کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا
  • آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی
  • آزاد کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ آج حلف اٹھائے گی
  • نو منتخب وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھالیا
  • نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی وزیراعظم ہاوس آمد ; آزاد جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے سلامی پیش کی گئی
  • آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
  • ایکشن کمیٹی ایک حقیقت، ریاستی معاملات چلانے کے لیے 20 رکنی کابینہ تشکیل دوں گا، فیصل ممتاز راٹھور