راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کے لیے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو ویڈیو لنک تیاری کا حکم دے دیا۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، تاہم آج بھی کیس کا ٹرائل نہیں ہو سکا، جس کے بعد ملزمان شیخ رشید، سیمابیہ طاہر اور دیگر حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے۔ آج کی سماعت میں ویڈیو لنک آن نہیں ہو سکا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے گواہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈیوٹی پر ہیں، جس پر عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت ویڈیو لنک واٹس ایپ کال پر ہوگی۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی کے لیے ویڈیو لنک تیاری کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت وکلائے صفائی کی جانب سے عمران خان سے فوری ملاقات کرانے کی درخواست دائر کی گئی، وکیل فیصل ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ کلائنٹ بانی چیئرمین عمران خان سے کیس کے سلسلے میں مشاورت ضروری ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل فیصل ملک نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہے ۔ دونوں 26 ویں اور 27 ویں ترامیم رول بیک ہونی چاہییں۔ دونوں ترامیم جمہوریت و آئین پر حملہ ہے ۔

فیصل ملک کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ اور آئین پر حملے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ اڈیالہ جیل کے باہر رات فسطائیت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی ختم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں استدعا کریں گے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے ۔ سلمان اکرم راجا ، بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر وکلا مل کر کیس کے حوالے سے ہدایات لیں گے۔ ہم ویڈیو لنک ٹرائل کو مسترد کرتے ہیں ایسے کسی ٹرائل کو نہیں مانتے ۔ عمران خان نے ویڈیو لنک کو مسترد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرائل ان کی موجودگی میں ہو۔

وکیل فیصل ملک کا مزید کہنا تھا کہ بے بنیاد اور بوگس مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا حق ہے کہ ان کے سامنے ٹرائل کیا جائے ۔ رات کو جو بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ سلوک روا رکھا گیا، اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

دریں اثنا شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے گا اچھا وقت آئے گا۔ علیمہ خان سمیت تینوں بہنوں کو ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے۔ ملاقات کرانے سے کچھ نہیں ہوتا ۔غربت، بے روزگاری مہنگائی بہت زیادہ ہے، بہتری کے حالات پیدا کیے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں جن کیسوں میں حاضری لگا کر جارہا ہوں اس وقت میں بیرون ملک تھا ۔ میرے بھتیجے شیخ راشد کو 40 سال سزا دی گئی جس نے کبھی فیصل آباد دیکھا ہی نہیں۔ بجلی بل، اسکولز فیسیں ،آٹا چینی مہنگی ہیں، ان کا نوٹس لیا جائے ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک نے کہا کہ فیصل ملک عدالت نے

پڑھیں:

عمران کی بہنوں کا آڈیالہ جیل کے قریب دھرنا، متعددکارکن زیر حراست

بانی پی ٹی آئی سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی،مظاہرین کومنتشر کرنے کی کوشش ناکام
دھرنے کے شرکا کیخلاف کریک ڈائون ،پولیس نے مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں

پاکستان تحریک انصاف کے بانیچیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب ان کی بہنوں نے دھرنا دے دیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔مذاکرات میں ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا کیخلاف کریک ڈائون شروع کیا اور مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔پولیس کریک ڈائون کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کیلئے ویڈیو لنک تیاری کا حکم
  • غربت، بے روزگاری اور مہنگائی ہے، کاروبار بالکل بھی نہیں ہے: شیخ رشید
  • سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں پر مبینہ تشدد کی مذمت
  • لائسنس نہیں تو مشروب سازی کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے: چیف جسٹس ہائیکورٹ
  • عمران کی بہنوں کا آڈیالہ جیل کے قریب دھرنا، متعددکارکن زیر حراست
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا
  • عمران خان اپنی منصوبہ بندی پارٹی کو دے چکے،اب پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے؛ علیمہ خان
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج