قومی ترانے کی بے ادبی، ملک مخالف نعرے، گومل یونیورسٹی کے متعدد طلبہ فارغ
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
قومی ترانے کی بے ادبی، ملک مخالف نعرے، گومل یونیورسٹی کے متعدد طلبہ فارغ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد ( سب نیوز )گومل یونیورسٹی نے کیمپس میں پیش آنے والے متعدد سنگین واقعات کے بعد کئی طلبہ کو یونیورسٹی سے فارغ کر دیا ہے، جس کا اعلان یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری اعلامیے میں کیا گیا ہے۔ اکتوبر میں مختلف تاریخوں پر طلبہ نے بیرونی افراد کے ساتھ مل کر رجسٹرار آفس پر دھاوا بولا، ایک خاتون طالبہ پر حملہ کیا، وائس چانسلر کے دفتر میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی، پولیس گارڈ پر حملہ کیا، اور ایک تقریب کے دوران قومی ترانے کی بے ادبی کی۔
ایک اور رپورٹ شدہ واقعے میں کرکٹ میچ کی اسکریننگ کے دوران پاکستان مخالف نعرے لگائے گئے تھے۔واقعے کی تحقیق کے لیے ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی گئی، جس کے بعد معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوایا گیا، الزام کا سامنا کرنے والے طلبہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے اور انہیں اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا گیا، مگر ان کے جوابات غیر تسلی بخش پائے گئے۔
یونیورسٹی کے ڈسپلن کے قوانین کے تحت متعلقہ طلبہ کو یونیورسٹی سے بے دخل کر دیا گیا اور ان کے داخلے منسوخ کر دیے گئے، ہاسٹل کے کمرے خالی کرا کر سیل کر دیے گئے، فارغ کیے گئے طلبہ میں امن برکی، عرفان اللہ، ننگیال بٹانی، احسان محسود اور طارق بٹانی شامل ہیں، جب کہ سابق طالب علم عامر بٹانی پر 5 سال کے لیے کیمپس میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
یونیورسٹی نے واضح کیا کہ فارغ کیے گئے طلبہ ملک کی کسی اور تعلیمی ادارے میں بھی داخلہ نہیں لے سکیں گے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک چھوٹا سا گروہ، جسے تخریبی عناصر کی پشت پناہی حاصل ہے، یونیورسٹی کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا تھا، مزید کہا گیا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر اقبال کی قیادت میں تعلیمی اور انتظامی امور میں نمایاں بہتری کے باوجود کچھ عناصر جھوٹی پروپیگنڈا مہم کے ذریعے بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔یونیورسٹی نے کیمپس میں سیکیورٹی برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے بھی مدد طلب کر لی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی دارالحکومت میں سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ وفاقی دارالحکومت میں سیون اسٹار ہوٹل کی تعمیر کا فیصلہ ایف آئی اے نے وزات مواصلات کے ملازم کو دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا،ایف آئی آر درج،تفتیش جاری چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد میں تجاوزات ، بلا اجازت تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر... عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں،27 ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں، آئینی عدالت کے جج کا مکالمہ آئندہ 10 سال میں دنیا میں کوئی کینسر سے نہیں مرے گا لیکن پاکستان میں لوگ مررہے ہوں گے، وزیر صحت وفاقی آئینی عدالت کا سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کرنے کا فیصلہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: یونیورسٹی کے
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل