فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار
اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT
فیفا نے پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ورلڈ کپ میچز میں ممکنہ عدم شمولیت کے خدشات دور کردیے ہیں۔
فیفا نے ان پر 3 میچوں کی پابندی تو عائد کی، مگر اس میں سے 2 میچوں کی سزا ایک سال کے لیے معطل کردی ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ رونالڈو ورلڈ کپ میں پرتگال کے کسی بھی میچ سے باہر نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ریٹائرمنٹ کتنی دور ہے؟ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ارادے بتا کر شائقین کو حیران کردیا
فیفا نے منگل کو جاری کردہ فیصلے میں کہا کہ آئرلینڈ کے خلاف کوالیفائنگ میچ میں رونالڈو کی جانب سے مدمقابل کھلاڑی دارا او شیعے کو کہنی مارنا ’تشدد آمیز رویہ‘ اور ’سنگین فاؤل‘ کے زمرے میں آتا ہے۔
Cristiano Ronaldo has avoided a suspension for the start of next summer’s World Cup after FIFA handed the Portugal captain a three-match ban, with the final two games suspended for “a one-year probation period”.
Ronaldo was sent off in Portugal’s penultimate World Cup qualifier… pic.twitter.com/G3Stjnfl3U
— The Athletic | Football (@TheAthleticFC) November 25, 2025
آرمینیا کیخلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ سے باہر رہ کر رونالڈو ایک میچ کی لازمی پابندی پہلے ہی پوری کر چکے ہیں، پرتگال نے گزشتہ ہفتے آرمینیا کو 1-9 سے شکست دے کر امریکا میں متوقع ورلڈ کپ میں جگہ بنالی ہے۔
امکان تھا کہ رونالڈو کو کم از کم مزید ایک میچ کی پابندی بھگتنا پڑے گی اور وہ اپنے ریکارڈ چھٹے ورلڈ کپ کا آغاز میدان کے باہر سے کریں گے۔
مزید پڑھیں:فٹبال کی تاریخ کا نیا سنگِ میل، کرسٹیانو رونالڈو کے 950 گول مکمل
مگر فیفا کے فیصلے نے یہ خدشہ ختم کردیا ہے۔ عام طور پر 3 میچوں کی پابندی میں سے 2 میچ معطل کرنا کم دیکھا جاتا ہے، تاہم فیفا کے ضابطے اس کارروائی کی گنجائش رکھتے ہیں۔
فیفا نے خبردار کیا ہے کہ اگر رونالڈو ایک سالہ پروبیشن کے دوران اسی نوعیت کی کوئی خلاف ورزی دوبارہ کرتے ہیں تو باقی 2 میچوں کی پابندی فوری طور پر فعال ہو جائے گی۔
دیگر مثالوں میں، اسی ماہ آرمینیا اور برونڈی کے کھلاڑیوں کیخلاف ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں جارحانہ حرکت پر 3 میچوں کی پابندی عائد کی گئی، جس میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی گئی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں فٹبال کی تاریخ کا بہترین ورلڈ کپ ہوگا، رونالڈو
پرتگال مارچ میں 2 دوستانہ میچ کھیلے گا، جبکہ مئی کے آخر یا جون میں ورلڈ کپ سے قبل مزید ایک یا 2 وارم اپ میچز بھی متوقع ہیں۔
ورلڈ کپ کا آغاز 11 جون کو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوگا۔
مزید پڑھیں:
رونالڈو نے 2 ہفتے قبل ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف 2-0 کی شکست کے دوران ہاتھ گھما کر او شیعے کو کہنی ماری تھی، جس پر انہیں ریڈ کارڈ ملا۔
فیفا کا کہنا ہے کہ پابندی کے فیصلے کے خلاف فیفا اپیل کمیٹی میں اپیل کی جا سکتی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا حق کس کے پاس ہوگا۔
آئرلینڈ کی فٹبال فیڈریشن یا ورلڈ کپ میں پرتگال کے مستقبل کے حریفوں کے پاس؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئرلینڈ پرتگال ڈونلڈ ٹرمپ رونالڈو ریڈ کارڈ شہزادہ محمد بن سلمان فیفا واشنگٹن ورلڈ کپذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئرلینڈ پرتگال ڈونلڈ ٹرمپ رونالڈو ریڈ کارڈ فیفا واشنگٹن ورلڈ کپ
پڑھیں:
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس ،سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری کیس میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث برقرار ہیں۔
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔آج جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی اور مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔اس سے قبل عدالت نے اس مقدمے میں سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گ گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک سعودیہ وزارت انصاف کے درمیان عدالتی ترتیب، قانونی اصلاحات کیلئے ایم او یو پر دستخط پاک سعودیہ وزارت انصاف کے درمیان عدالتی ترتیب، قانونی اصلاحات کیلئے ایم او یو پر دستخط وزیراعظم کی برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس، اہم سرکاری اداروں میں کلیدی تعیناتیوں اور بورڈز کی ازسرِنو تشکیل کی منظوری عوام نے تخریبی سیاست مسترد کرکے کردیا خوشحالی کو چن لیا، نواز شریف کی ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد یہ الیکشن نہیں ریفرنڈم تھا، اب فیض حمید ہے اور نہ وہ جج جو پی ٹی آئی کو جتواتے تھے، قیدی نمبر 804کو گھر...Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم