WE News:
2026-06-02@22:53:47 GMT

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026: میچز، گروپس اور شیڈول جاری

اشاعت کی تاریخ: 26th, November 2025 GMT

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026: میچز، گروپس اور شیڈول جاری

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 7 فروری سے شروع ہوگا اور فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ یہ 20 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ بھارت اور سری لنکا میں 7 مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا، جن میں نریندر مودی اسٹیڈیم (احمد آباد)، وینکھڑے (ممبئی)، ایڈن گارڈنز (کولکاتا) اور پریماداسا اسٹیڈیم (کولمبو) شامل ہیں۔

افتتاحی دن پاکستان، بھارت، امریکا، نیدرلینڈز اور نمیبیا سمیت 6 ٹیمیں میدان میں اتریں گی، جہاں بھارت اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا اور امریکا کے خلاف ممبئی میں کھیلے گا۔

مزید پڑھیں: ویمنز بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ: روایتی حریف پاک بھارت ایک بار پھر ٹکرانے کو تیار

گروپس کی تقسیم:

گروپ A: بھارت، امریکا، پاکستان، نیدرلینڈز، نمیبیا
گروپ B: آسٹریلیا، سری لنکا، زیمبیا، آئرلینڈ، عمان
گروپ C: انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، اٹلی، نیپال
گروپ D: جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، کینیڈا، یو اے ای

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: کیا بابر اعظم ٹی20 اسکواڈ کو جوائن کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

پاکستان کے میچز کب کب ہوں گے؟

گروپ اے میں پاکستان کے میچز کی شیڈولنگ اس طرح ہے کہ پاکستان کا پہلا میچ 7 فروری 2026 کو نیدرلینڈز کے خلاف کولمبو اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پاکستان 10 فروری کو امریکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے گا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

15 فروری کو بھارت کے ساتھ کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں میچ ہوگا۔ گروپ مرحلے کا آخری پاکستان میچ 18 فروری 2026 کو نمیبیا کے خلاف کولمبو میں شیڈول ہے۔ یہ میچز پاکستان کے لیے سپر ایٹس میں پہنچنے کے لیے اہم ہوں گے۔

The ICC Men’s #T20WorldCup 2026 fixtures dropped in style at a dazzling, star-studded event in Mumbai ????

Check out the schedule ➡️ https://t.

co/YmG4eLYztF pic.twitter.com/MriPhrWUL4

— ICC (@ICC) November 25, 2025

فائنل میچ 8 مارچ 2026 کو کھیلا جائے گا

ٹورنامنٹ کے ابتدائی 40 گروپ میچز 7 تا 20 فروری تک کھیلے جائیں گے، جس کے بعد ٹاپ 2 ٹیمیں سپر ایٹس میں جائیں گی۔ سپر ایٹس کے بعد ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی، جس کے بعد 8 مارچ کو فائنل ہوگا۔

We highlight five enticing must-watch encounters at next year’s Men’s #T20WorldCup ????https://t.co/SPwHLDM9GB

— ICC (@ICC) November 26, 2025

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا ہے کہ یہ خوش آئند ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ دوبارہ برصغیر میں آرہا ہے۔ شائقین کو سنسنی خیز اور شاندار عالمی کرکٹ کا تجربہ دیکھنے کو ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

15 فروری آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 آئی سی سی پاک بھارت میچ نریندر مودی اسٹیڈیم (احمد آباد)

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 پاک بھارت میچ نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد ٹی20 ورلڈ کپ پاک بھارت کے خلاف

پڑھیں:

بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز

اسلام آباد، نئے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں کم از کم ماہانہ اجرت یا تنخواہ (minimum wages monthly)کے تعین کے حوالے سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) نے اہم سفارشات پیش کر دی ہیں۔

پائیڈ نے مالی سال 2026-27 کیلئے کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے سے بڑھا کر 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے، جو موجودہ کم از کم اجرت کے مقابلے میں 12.5 فیصد اضافے کے برابر ہے۔

ادارے نے کم از کم اجرت کے تعین کیلئے شفاف اور سائنسی بنیادوں پر مبنی نظام تجویز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجرت کا تعلق غربت، مہنگائی اور عوام کی قوتِ خرید سے براہِ راست جڑا ہوا ہے۔

سفارشات کے مطابق سندھ میں کم از کم ماہانہ اجرت 46 ہزار روپے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 45 ہزار روپے جبکہ بلوچستان میں 45 ہزار 500 روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

پائیڈ نے کم از کم اجرت کے نفاذ کو مرحلہ وار یقینی بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ٹھیکوں اور آؤٹ سورس خدمات میں کم از کم اجرت پر عملدرآمد کو لازمی قرار دیا جانا چاہیے۔

ادارے کے مطابق پاکستان میں 80 فیصد سے زائد روزگار غیر رسمی شعبے میں ہونے کے باعث کم از کم اجرت کے قانون پر عملدرآمد ایک بڑا چیلنج ہے۔

پائیڈ نے یہ بھی تجویز دی ہے کہ تمام صوبے سالانہ کم از کم اجرت پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کریں تاکہ نظام کی نگرانی اور مؤثر جائزہ ممکن ہو سکے۔رپورٹ کے مطابق مجوزہ فریم ورک پلاننگ کمیشن کو غور کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ

پائیڈ کا کہنا ہے کہ کم از کم اجرت کا نظام محض سالانہ اعلان تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے مؤثر طرزِ حکمرانی، نگرانی اور عملدرآمد کے نظام سے جوڑا جانا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • بجٹ 2026-27، پائیڈ کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • مالی سال 26-2025 کے اختتام پر کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 جون مقرر
  • پاکستان اور کویت جاری سفارتی کوششوں کے مثبت نتائج کیلئے پرامید
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  • ورلڈ کپ تیاریوں کے لیے سست وکٹوں پر تنقید مسترد، مائیک ہیسن کا دوٹوک مؤقف
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار