پاکستان میں بے روزگارافراد کی تعداد80لاکھ تک پہنچ گئی؛ادارہ شماریات
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے روزگارافراد کی تعداد 80لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے لیبرفورس سروے 2024-25 میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 5 سال میں بےروزگاری 0.8 فیصد بڑھ گئی، پاکستان میں بے روزگار افراد کی تعداد 80 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، ملک میں اوسط ماہانہ اجرت 39 ہزار 42 روپے ہوگئی۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ ہوگئی جبکہ لیبر فورس کا حجم بڑھ کر 7 کروڑ 72 لاکھ ہو گیا۔ ورکنگ ایج آبادی 43 فیصد، غیر فعال آبادی 53.
لیبر فورس سروے میں روزگار کی فراہمی میں خدماتی شعبے کو سرفہرست قرار دیا گیا ہے، سروسز سیکٹر میں 3 کروڑ 18 لاکھ افراد برسرِ روزگار ہیں جبکہ زرعی شعبے میں روزگار کی شرح 33.1 فیصد اور صنعتی شعبے میں 25.7 فیصد ہے۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ زراعت میں 2 کروڑ 55 لاکھ، صنعت میں 1 کروڑ 98 لاکھ افراد کو روزگار حاصل ہے، 5 سال میں اوسط اجرت میں 15 ہزار 14 روپے اضافہ ہوا۔
سروے میں بتایا گیا کہ 2020-21 میں اوسط اجرت 24 ہزار28 روپےتھی، مردوں کی اوسط ماہانہ اجرت 39 ہزار 302 جبکہ خواتین کی اوسط ماہانہ اجرت 37 ہزار 347 روپے ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ادارہ شماریات پاکستان میں
پڑھیں:
ایتھوپیا آتش فشاں: راکھ کے بادل بھارت پہنچ گئے، پاکستان پر کیا اثرات ہوں گے؟
ایتھوپیا میں پھٹنے والے آتش فشاں کی راکھ کے بادل بھارتی شہروں تک پہنچ گئے جب کہ پاکستان کی فضائی حدود اب کلیئر ہوچکی ہے۔ایتھوپیا میں 12 ہزار سال بعد آتش فشاں پھٹنے سے فضاء میں پھیلنے والی راکھ کے اثرات پاکستان کے بعد اب بھارتی شہروں تک بھی پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق راکھ کے اثرات گجرات، نئی دہلی ، راجستھان، پنجاب اور ہریانہ تک دیکھے گئے جب کہ راکھ کے باعث فلائٹ آپریشنز کے دوران راستوں میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ائیر انڈیا نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ان طیاروں کی پروازیں منسوخ کردی ہیں جو آتش فشاں کے زیرِ اثر فضائی راستوں سے گزرے تھے۔بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق راکھ کے بادل چین کی جانب بڑھ رہے ہیں اور منگل کی شام ساڑھے 7 بجے تک بھارت سے نکل جائیں گے.ترجمان محکمہ موسمیات پاکستان انجم نذیر نے بتایا کہ آتش فشاں کی راکھ اب بھارت کی جانب بڑھ چکی ہے اور پاکستان کا فضائی علاقہ صاف ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ آتش فشاں کی راکھ بھارتی راجستھان کی جانب جائے گی اور پاکستان کے شمالی علاقوں کو یہ متاثر نہیں کرے گا، یہ راکھ سندھ کے اوپر بحیرہ عرب سے یہ گزری تھی، سندھ کی زمین پر اس کے کوئی اثرات نہیں ہوئے ہیں جب کہ پاکستان کی فضائی حدود اب کلیئر ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایوی ایشن کو آتش فشاں کی راکھ کی ایڈوائزری جاری کی، آتش فشاں کی راکھ کی بلندی 45 ہزار فٹ سے زائد تھی جب کہ ہمارا ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن 36 ہزار اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن 40 ہزار سے 48 ہزار فٹ کی بل
ندی پر ہوتا ہے۔