دبئی:

متحدہ عرب امارات میں دبئی ایئر شو 2025 نے 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدوں کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ قائم کیا جو کہ 2023 کے مقابلے میں دگنا ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق دبئی ائیر شو عالمی سطح پر منعقد ہونے والے سب سے بڑے ایوی ایشن ایونٹس میں سے ایک ہے جس میں 2 لاکھ 48 ہزار سے زائد ماہرین، ماہرینِ صنعت اور سیاحوں نے شرکت کی۔

ایونٹ میں 1500 سے زائد نمائش کنندگان نے حصہ لیا جن میں سے 440 نے پہلی بار شرکت کی جبکہ 115 ممالک کی 490 فوجی اور سول وفود نے بھی شرکت کی جو کہ اس ایئر شو کی بین الاقوامی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

نمایاں معاہدوں میں ایمریٹس ایئر لائن کا بوئنگ سے 65 اضافی 777-9 طیارے اور ایئربس سے آٹھ A350-900 طیارے خریدنے کا معاہدہ شامل ہے جن کی مجموعی مالیت 41.

4 ارب ڈالر ہے۔

ایونٹ میں اس بار تاریخ کا سب سے بڑا اسپیس پویلین بھی شامل تھا جو یو اے ای اسپیس ایجنسی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ٹرمپ کی دولت میں 280 ارب کی کمی، ٹی ایم ٹی جی شیئرز ریکارڈ کم سطح پر

کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کی دولت میں 280ارب کی کمی، ٹی ایم ٹی جی کے شیئرز ریکارڈ کم سطح پر، کریپٹو مارکیٹ خصوصاً بٹ کوائن میں بڑی گراوٹ نے بھی نقصان بڑھایا، گزشتہ سال 3ارب ڈالر اضافہ کیا تھا۔ فوربز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں ستمبر سے اب تک 280ارب روپے (1.1ارب ڈالر) کمی آئی ہے، جس سے ان کی مجموعی مالیت 6.2 ارب ڈالر رہ گئی۔ یہ کمی بنیادی طور پر ان کی ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کمپنی ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (TMTG) کے شیئرز کی شدید گراوٹ سے ہوئی، جو 10.18 ڈالر تک آ گئے ہیں، جبکہ کرپٹو مارکیٹ میں تیزی سے آنے والی مندی نے بھی نقصان بڑھایا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ایئر پورٹ پر غیر ملکی طیارہ حادثے سے بچ گیا
  • گلگت بلتستان اسمبلی نے 24 منٹ میں 13 بل منظور کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • بھارتی تیجاس طیارے کی تباہی کے پاکستان، ایران اور دفاعی مارکیٹ پر اثرات
  • دبئی ایئر شو: تیجس طیارہ حادثے کے بعد امریکی پائلٹ کا مظاہرے سے دستبردار ہونے کا اعلان
  • ٹرمپ کی دولت میں 280 ارب کی کمی، ٹی ایم ٹی جی شیئرز ریکارڈ کم سطح پر
  • تیجس طیارہ حادثے نے بھارت کی برآمدات کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
  • ٹریوس ہیڈ کی سنچری سے کرکٹ آسٹریلیا کو کئی ملین ڈالرز کا نقصان
  • دبئی ایئرشو میں تیجس طیارے کا حادثہ، ‘بھارتی طیاروں کی برآمدات کا امکان تقریباً ختم ہوگیا’
  • بھارتی دفاعی کمزوری بے نقاب ایئر شو میں ناکامی