دبئی ایئرشو میں تیجس طیارے کا حادثہ، ‘بھارتی طیاروں کی برآمدات کا امکان تقریباً ختم ہوگیا’
اشاعت کی تاریخ: 23rd, November 2025 GMT
دبئی ایئرشو کے دوران بھارت کے تیار کردہ ہلکے لڑاکا طیارے تیجس کے حادثے نے عالمی سطح پر بھارت کی دفاعی ٹیکنالوجی کی ساکھ کو دھچکا پہنچایا ہے۔
حادثے میں پائلٹ وِنگ کمانڈر نامنش سیال جاں بحق ہوگئے، جبکہ طیارے کی تباہی نے اس منصوبے کے مستقبل پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو پیش آنے والے اس واقعے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی، تاہم دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے بین الاقوامی شو میں حادثہ بھارت کی برآمدی کوششوں کو شدید متاثر کرے گا۔
امریکا کے مچل انسٹی ٹیوٹ کے ڈگلس برکی نے رائٹرز کو بتایا کہ ‘ایسے ایئر شو حادثات کسی بھی ملک کے دفاعی بیانیے پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔’
رپورٹ کے مطابق تیجس پروگرام 1980 کی دہائی میں روسی ساختہ میگ-21 کی جگہ لینے کے لیے شروع ہوا تھا۔ لیکن انجن سپلائی سمیت مختلف تکنیکی مسائل کے باعث تیاریاں مسلسل تاخیر کا شکار رہیں۔ ہندوستان ایئرو اسپیس لمیٹڈ کے مطابق 180 جدید Mk-1A طیارے ملکی فضائیہ کے لیے آرڈر پر موجود ہیں لیکن سپلائی چین مسائل کے سبب ڈیلیوری ابھی شروع نہیں ہو سکی۔
سابق حکام کا کہنا ہے کہ دبئی حادثہ ’فی الحال برآمدات کے امکان کو تقریباً ختم کر دیتا ہے‘۔
یہ بھی پڑھیے: تیجاس کی تباہی، بھارت کی مجموعی دفاعی صلاحیتوں پر بھی سوال اٹھ گئے
بھارتی فضائیہ 42 کے بجائے صرف 29 اسکواڈرنز پر مشتمل رہ گئی ہے اور میگ-29، جیگوار اور میراج 2000 جیسے پرانے طیاروں کی ریٹائرمنٹ نے خلا مزید بڑھا دیا ہے۔ اسی لیے بھارت فوری ضرورت پوری کرنے کے لیے رافال جیسے اضافی غیر ملکی طیاروں کی خریداری پر غور کر رہا ہے۔
دبئی میں پاکستان بھی نمایاں طور پر موجود رہا اور جے ایف-17 تھنڈر بلاک 3 کے نئے ممکنہ معاہدے کا اعلان کیا، جس سے خطے کی روایتی مسابقت مزید نمایاں ہو گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
jet import india tejas crash برآمدات تیجس جنگی طیارہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: برا مدات تیجس جنگی طیارہ کے لیے
پڑھیں:
دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی کے بعد دبئی نے سیاحت کو دوبارہ فروغ دینے کے لیے منفرد مہم شروع کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق نئی اسکیم کے تحت متحدہ عرب امارات کے رہائشی اگر اپنے دوستوں یا رشتہ داروں کو دبئی گھومنے کے لیے آمادہ کریں تو انھیں 3 ہزار اماراتی درہم مالیت تک کے انعامات اور سہولتیں دی جائیں گی۔
دبئی کے محکمۂ اقتصادیات و سیاحت کی جانب سے متعارف کرائی گئی اسکیم ’’دبئی اِنوائٹ‘‘ کے تحت یو اے ای میں مقیم افراد اپنے بیرونِ ملک رہنے والے دوستوں اور اہلِ خانہ کو نامزد کرسکتے ہیں۔
اگر کسی شہری کی دعوت پر ان کے دوست یا رشتہ دار سیاحتی ویزے پر دبئی آتے ہیں تو میزبان کو ہوٹل میں قیام، ریستورانوں میں خصوصی رعایت، تفریحی مقامات کے ٹکٹ اور دیگر مراعات پر مشتمل خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔
اس اسکیم کے تحت ہر رہائشی زیادہ سے زیادہ تین مہمانوں کے لیے فوائد حاصل کرسکتا ہے بشرطیکہ مہمان 31 اکتوبر سے پہلے دبئی پہنچ جائیں۔ تاہم ان مراعات سے دسمبر تک فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔
اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ آنے والا فرد یو اے ای کا رہائشی نہ ہو، وہ درست سیاحتی ویزے پر سفر کرے اور اسے صرف ایک مرتبہ ہی نامزد کیا جا سکے گا۔
دبئی حکومت کے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے اثرات خلیجی ممالک تک پہنچنے کے بعد سیاحت شدید متاثر ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور معروف فیئرمونٹ ہوٹل کو نقصان پہنچا جس سے دبئی کی محفوظ سیاحتی مقام کی ساکھ متاثر ہوئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس 2025 میں دبئی نے تقریباً 2 کروڑ بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا لیکن حالیہ جنگ کے بعد صورتحال یکسر بدل گئی ہے۔
ہوائی سفر پر سیکیورٹی خدشات بڑھنے کے باعث دبئی آنے والی کئی بین الاقوامی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل یا محدود کر دیں جبکہ متعدد طیاروں نے مشرقِ وسطیٰ کی فضائی حدود سے گزرنے سے گریز کیا۔
اس کے نتیجے میں دبئی ایئرپورٹس پر آپریٹ کرنے والی ایئرلائنز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی۔ دوسری جانب ہوٹلوں میں بکنگ کم ہونے سے خالی کمروں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے اور کئی کاروباری اداروں کی آمدنی میں 50 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔
دبئی کے بعض مشہور ہوٹلوں نے کم طلب کے باعث تزئین و آرائش کے منصوبے قبل از وقت شروع کر دیے ہیں۔ دنیا کے مشہور برج العرب ہوٹل کو بھی بڑے پیمانے پر مرمت اور بحالی کے لیے تقریباً 18 ماہ کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ کئی ہوٹل اور سیاحتی ادارے حکومت کی نئی اسکیم کے تحت 45 فیصد تک رعایت اور مفت قیام جیسی خصوصی پیشکشیں بھی دے رہے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق دبئی اِنوائٹ اسکیم کے آغاز کے صرف 48 گھنٹوں میں 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو اس منصوبے سے سیاحت کی بحالی کی امیدیں وابستہ ہیں۔