ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
دبئی:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جارہ کردیا، پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ٹی20 ورلڈ کے تمام میچز8 مقامات پر کھیلے جائیں گے، بھارت میں 5 اور سری لنکا میں 3 مقامات پر ورلڈ کپ کے میچز کھیلے جائیں گے۔
بھارت میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم دہلی، ایڈن گارڈنز کولکتہ، ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم چنائی، نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد اور وانکھڈے اسٹیڈیم ممبئی شامل ہے۔
سری لنکا میں پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کینڈی، پریما داسا اسٹیڈیم کولمبو، سنہالے اسپورٹس کلب کولمبو میں ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے میچز کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے۔
پاکستان، بھارت، نمیبیا، ہالینڈ اور امریکا ایک گروپ میں شامل ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق یکم دسمبر سے ٹی20 ورلڈ 2026 کی ٹرافی مختلف ممالک کا دورہ کرے گی۔
آئی سی سی کے صدر جے شاہ نے روہت شرما کو ٹورنامنٹ کا ایمبسیڈر مقرر کردیا گیا
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹی20 ورلڈ گروپ میں ورلڈ کپ
پڑھیں:
سنوکر ٹیم ورلڈ کپ، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا
مسقط (ویب ڈسیک) سنوکر ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بھارت کے خلاف تین، ایک کی فتح کے ساتھ پاکستان ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا، سنوکر ٹیم ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے پہلے سنگل میں پنکج ایڈوانی نے اسجد اقبال کو شکست دے کر برتری حاصل کی تاہم دوسرے سنگل میں محمد آصف نے برجیش دامانی کو ہرا کر مقابلہ برابر کیا۔
اسجد اقبال اور محمد آصف کی جوڑی نے پنکج ایڈوانی اور برجیش دامانی کی ٹیم کو ہرایا، محمد آصف نے دونوں سنگلز جیتنے کے علاہ ڈبل کی جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا، ریورس سنگل میں محمد آصف نے پنکج ایڈوانی کو شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔