data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے وینیوز اور شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہوں گے، بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہونے والا یہ عالمی ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک جاری رہے گا، جس میں 20 ٹیمیں چار گروپس میں تقسیم کی گئی ہیں۔

شیڈول کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز 7 فروری کو ہوگا اور افتتاحی روز ہی چھ ٹیمیں میدان میں اتریں گی، جن میں دفاعی چیمپیئن بھارت بھی شامل ہے۔ گروپ اسٹیج کے تمام میچز بھارت اور سری لنکا کے مختلف شہروں میں بیک وقت جاری رہیں گے۔

پاکستان اپنی مہم 7 فروری کو کولمبو میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے شروع کرے گا، جب کہ دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا کے خلاف طے ہے۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج ٹاکرا 15 فروری کو پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنا چوتھا میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف کھیل کر گروپ اسٹیج مکمل کرے گا۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ ون میں پاکستان، بھارت، نمیبیا، ہالینڈ اور امریکا شامل ہیں۔ گروپ ٹو میں آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور عمان ہیں، جب کہ گروپ تھری میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، اٹلی، بنگلادیش اور نیپال کو رکھا گیا ہے۔ گروپ فور جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، متحدہ عرب امارات اور کینیڈا پر مشتمل ہے۔

ایونٹ کے تمام مقابلے مجموعی طور پر آٹھ بین الاقوامی مقامات پر کھیلے جائیں گے—بھارت میں پانچ اور سری لنکا میں تین گراؤنڈز میزبانی کریں گے۔ بھارت میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم دہلی، ایڈن گارڈنز کولکتہ، ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم چنئی، نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد اور وانکھڈے اسٹیڈیم ممبئی کو میزبان وینیوز میں شامل کیا گیا ہے۔

سری لنکا میں پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کینڈی، پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو اور سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ کولمبو میں میچز منعقد ہوں گے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے تمام گروپ میچز سری لنکا میں ہی شیڈول کیے گئے ہیں۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز کولکتہ اور ممبئی میں جبکہ فائنل احمد آباد میں شیڈول ہے۔ تاہم اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل کے مرحلے میں پہنچتا ہے تو یہ دونوں میچز کولمبو منتقل کر دیے جائیں گے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سری لنکا فروری کو

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

سردیوں کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،آئینی عدالت میں 22 دسمبر2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوگی،وفاقی آئینی عدالت 5 جنوری 2026  کو دوبارہ کھلیں گی۔

تعطیلات کے دوران وفاقی آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے،آئینی عدالت تعطیلات کےدوران ارجنٹ اور دیگرفکس مقدمات کی سماعت کریگی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • روہت شرما ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے ایمبسیڈر مقرر
  • ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز کہاں کہاں ہوں گے، اعلان ہوگیا
  • ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان آج ہو گا
  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول آج ممبئی میں جاری ہوگا
  • 2026 ٹی20 ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ کب ہوگا؟
  • وفاقی آئینی عدالت میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
  • انتخابی شیڈول کے اعلان تک ہمارا کوئی امیدوار نہیں: حافظ نعیم  
  • سنوکر ٹیم ورلڈ کپ، بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا