ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول آج ممبئی میں جاری ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا آج ممبئی، بھارت میں اعلان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق، یہ ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے، اور دونوں ٹیمیں 15 فروری کو مدمقابل آئیں گی۔
ایونٹ کے سیمی فائنلز کولکتہ اور ممبئی جبکہ فائنل احمد آباد میں شیڈول ہے۔ تاہم، اگر پاکستان سیمی فائنل یا فائنل تک پہنچتا ہے تو دونوں میچز کولمبو، سری لنکا منتقل کیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، جہاں 8 ٹیموں کو دوبارہ دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ یہاں سے ٹاپ 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے منتخب ہوں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت میں 22 دسمبر سے 4 جنوری تک سرمائی تعطیلات کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سردیوں کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت 5 جنوری 2026 کو معمول کے مطابق دوبارہ کھلے گی۔
تعطیلات کے دوران عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے جبکہ ارجنٹ اور فِکس مقدمات کی سماعت بھی جاری رکھی جائے گی۔