شادی کی تقریب میں غبارے دھماکے سے پھٹ گئے، دلہا دلہن جھلس کر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
بھارت میں ایک شادی کی تقریب اُس وقت خوشی بھرے موقو سے خوفناک حادثے میں بدل گئی جب دلہن کی انٹری کے دوران گیس سے بھرے غبارے اچانک دھماکے سے پھٹ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ہلدی کی رسومات کے دوران پیش آیا، جہاں ماحول خوشیوں سے بھرا ہوا تھا اور جوڑا اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ اسٹیج کی طرف بڑھ رہا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اور دلہا پرسکون انداز میں، ہاتھوں میں بڑے سائز کے ہائیڈروجن غبارے لیے، مسکراتے ہوئے پنڈال میں داخل ہوتے ہیں۔ لیکن چند ہی قدم بعد غبارے زوردار دھماکے سے پھٹ جاتے ہیں، جس سے دونوں آگ کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔ لمحوں میں پورا پنڈال چیخ و پکار سے گونج اٹھتا ہے اور مہمان جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگنے لگتے ہیں۔
حادثے کے نتیجے میں دلہا اور دلہن زخمی ہوئے، جبکہ موقع پر موجود دیگر افراد نے آگ بجھانے اور متاثرین کو بچانے کی کوشش کی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس واقعے پر شدید ردعمل سامنے آیا۔
متعدد صارفین نے ہائیڈروجن سے بھرے غباروں کو شادیوں اور تقریبات میں استعمال کرنا ’’انتہائی غیر محفوظ‘‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ صرف ٹرینڈی ویڈیوز بنانے کی خواہش خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ ایک صارف نے لکھا ’’وائرل ہونے کے شوق میں عقل کو مکمل طور پر پسِ پشت ڈال دینا نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔‘‘ ایک اور صارف نے زخمی جوڑے کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی خوشیوں بھری زندگی گزاریں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
“شوہر کو دوسری شادی کا مشورہ دیا تو وہ خوش ہونے کے بجائے پریشان ہوگئے” : منزہ عارف
پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینے کی بات کی تو شوہر حیران اور پریشان ہوگئے۔ حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر اور نجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ لاہور میں بطور ماہرِ تعلیم کام کر رہی تھیں، بعدازاں ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور اب کراچی میں پروجیکٹس کے باعث طویل عرصے سے مقیم ہیں۔ منزہ عارف نے بتایا کہ کراچی میں لمبے قیام کے دوران انہیں شوہر کی فکر رہتی تھی، جبکہ ان کے شوہر ہمیشہ انہیں سپورٹ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوہر انہیں خود ایئرپورٹ چھوڑنے اور لینے آتے تھے اور ان کی کامیابی پر فخر کرتے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ایک بار مذاق میں انہوں نے شوہر سے کہا کہ اگر وہ چاہیں تو دوسری شادی کر سکتے ہیں تاکہ وہ تنہائی محسوس نہ کریں منزہ کے مطابق: “مجھے لگا وہ خوش ہوں گے، لیکن وہ الٹا پریشان ہوگئے اور پوچھنے لگے کہ تم ایسا مشورہ کیوں دے رہی ہو؟ کیا تمہارے ذہن میں کچھ اور ہے؟” اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ صرف میاں بیوی کے درمیان ایک مزاح تھا جسے شوہر نے کبھی سنجیدگی سے نہیں لیا۔ انہوں نے اپنے شوہر کو مکمل “گرین فلیگ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہر قدم پر ان کا ساتھ دیتے ہیں اور مضبوط سپورٹ سسٹم ہیں