مہندی تقریب دلہا دلہن کے ہاتھ میں گیس کے غبارے اچانک پھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت میں شادی کے سلسلے میں ہونے والی مہندی تقریب میں دلہادلہن کی انٹری کے دوران گیس کے غبارے اچانک دھماکے سے پھٹ گئے۔
کلپ میں دیکھا جاسکتاہے کہ دولہا اور دلہن کو پنڈال میں آہستہ آہستہ چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور وہ مسکراتے ہوئے اور غباروں کا ایک بڑا گچھا پکڑے ہوئے ہیں جبکہ دوست اور اہلخانہ بھی موجود ہیں۔ اس دوران ہائیڈرون غبارے دھماکے سے پھٹ جاتے ہیں اور افرا تفری مچ جاتی ہے، حادثے کے نتیجے میں دولہا اور دلہن زخمی ہوگئے۔
https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/11/baloon-1.mp4
مہمانوں کو چیختے اور بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ آگ سے خود کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ہائیڈروجن سے بھرے غباروں کے استعمال پر سخت تنقید کی گئی ہے، اور اس عمل کو انتہائی غیر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ عقل استعمال کیے بغیر رجحانات کی پیروی کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔ حفاظت کو کبھی بھی وائرل نظر آنے سے پیچھے نہیں آنا چاہیے۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ امید ہے کہ دولہا اور دلہن ٹھیک ہوں گے۔ جوڑے کی جلد صحت یابی اور حقیقی خوشی کی زندگی کی خواہش کی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میں ایسا شخص نہیں جو عورت پر ہاتھ اٹھائے یا بندوق تانے، فیروز خان
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنے اوپر لگنے والے الزامات اور ذاتی زندگی سے متعلق اہم گفتگو کی، اداکار کا کہنا تھا کہ میں وہ شخص نہیں جو عورت پر ہاتھ اٹھائے یا بندوق تانے۔
پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ میری کہانی بہت سادہ ہے، میرا اور ایک لڑکی کا تعلق تھا، ہر رشتے میں اچھے برے دن آتے ہیں لیکن ہمارے برے دنوں میں ایک بہت برا دن بھی آیا۔ شاید وہ ڈر گئی اور اس کے بعد جو کچھ ہوا، اس کے نتیجے میں مجھے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکار نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں وہ شخص نہیں ہوں جو کسی عورت کو مارے یا اس پر بندوق تانے۔ اس بات پر میں کسی بھی چیز کی قسم کھا سکتا ہوں۔ میں ایسے مردوں کی عزت نہیں کرتا جو عورت پر بندوق تانیں۔
فیروز خان نے خواتین کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عورت کو ہمیشہ عزت دینی چاہیے اور کبھی اس پر ہاتھ نہیں اٹھانا چاہیے۔ کبھی بھی ان پر طاقت آزمانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ کام کرنے والی کسی بھی خاتون ساتھی نے ان کے بارے میں منفی بات نہیں کی۔ جو لوگ میرے ساتھ کام کر چکے ہیں وہ میری صلاحیتوں اور میرے رویّے سے واقف ہیں۔ مجھے دوسروں کی سوچ کی پرواہ نہیں۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ وہ اس طرح کے تنازعات سے گزرنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ انڈسٹری کے کئی لوگوں نے کہا کہ اگر وہ میری جگہ ہوتے تو اس صورتحال میں ٹوٹ چکے ہوتے لیکن میں مضبوطی سے کھڑا ہوں۔