بھارتی وزیردفاع کےبیان پر پاکستان میں ہندو برادری مشتعل،احتجاجی ریلی نکالی گئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق متنازع بیان پر سندھ میں بسنے والی ہندو برادری کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے،اور بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو اشتعال انگیز قرار دے دیا گیا ہے۔ راج ناتھ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
میڈیاذرائع کے مطابق ہندو شہری کا کہناتھا کہ پاکستان ہمارا وطن ہے، ہم یہاں محفوظ ہیں، بھارت کا بیان سازگار ماحول کو خراب کرنےکی کوشش ہے، سندھ کی اقلیتوں نےعالمی برادری سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ ایک ہندو نوجوان کا کہناتھا کہ ایسے بیانات سےنفرت پھیلتی ہے، امن نہیں۔
دوسری جانب بھارت کے وزیر دفاع کے بیان کے خلاف سندھ کے ضلع دادومیں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مودی اور راج ناتھ سنگھ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی، ریلی یامین بھنڈ کی قیادت میں موندر ناکہ سے نکالی گئی، پاکستان زندہ باد اور پاک آرمی زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
مظاہرین کا کہناتھا کہ سندھ پاکستان کا حصہ تھا اور رہے گا، سندھ پاکستان ہے، پاکستان سندھ ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نکالی گئی
پڑھیں:
احمقانہ نعروں سے سرحدیں تبدیل نہیں ہوتیں‘،بھارتی وزیر دفاع کےسندھ سےمتعلق اشتعال انگیز بیان کی مذمت
پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔
سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کماروانکوانی کا کہنا تھاکہ؛ محب وطن پاکستانی ہندو کمیونٹی پاکستان کو اپنی دھرتی ماتاسمجھتی ہے، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ، اشتعال انگیز ، بچگانہ اور احمقانہ ہے، ڈاکٹر رمیش کمار
سندھ پاکستان کا حصہ ہے ، دنیا میں سرحدیں جذباتی نعروں یا تقریروں سے تبدیل نہیں ہوتیں، ڈاکٹر رمیش کمار
ہمیں فخر ہے کہ بٹوارے کے وقت قائداعظم کی کہنے پر ہمارے بڑوں نےنقل مکانی کا ارادہ ترک کیا، ڈاکٹر رمیش کمار
پاکستان ہندو کمیٹی کا حکومت سے بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سفارتی سطح پر سخت نوٹس کا مطالبہ