پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے بھارتی وزیر دفاع کے سندھ  سے متعلق اشتعال انگیز بیان کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔

سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کماروانکوانی کا کہنا تھاکہ؛  محب وطن پاکستانی ہندو کمیونٹی  پاکستان کو اپنی دھرتی ماتاسمجھتی ہے، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ، اشتعال انگیز ، بچگانہ اور احمقانہ ہے، ڈاکٹر رمیش کمار 

سندھ پاکستان کا حصہ ہے ، دنیا میں سرحدیں جذباتی نعروں یا تقریروں سے تبدیل نہیں ہوتیں، ڈاکٹر رمیش کمار 

ہمیں فخر ہے کہ بٹوارے کے وقت قائداعظم کی کہنے پر ہمارے بڑوں نےنقل مکانی کا ارادہ ترک کیا، ڈاکٹر رمیش کمار 

پاکستان ہندو کمیٹی  کا حکومت سے  بھارتی وزیردفاع کے بیان پر سفارتی سطح پر سخت نوٹس کا مطالبہ

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر رمیش

پڑھیں:

سرحدیں بدل سکتی ہیں اور کل سندھ ہندوستان کو واپس مل سکتا ہے، راجناتھ سنگھ

بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ تقسیم کے بعد دریائے سندھ کا ایک بڑا حصہ پاکستانی حصے میں چلا گیا اور پورا صوبہ سندھ پاکستان میں ہے لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمارے لئے سندھو، سندھ اور سندھی کی اہمیت کم ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تقسیم کے باوجود بھارت کے ساتھ سندھ کے تہذیبی روابط پر بی جے پی کے سرپرست ایل کے ایڈوانی کے الفاظ کو یاد کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ "سرحدیں بدل سکتی ہیں" اور "کل سندھ ہندوستان کو واپس مل سکتا ہے"۔ یہاں سندھی کمیونٹی کی طرف سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اڈوانی جی نے اپنی ایک کتاب میں لکھا کہ سندھی ہندو، خاص طور پر ان کی نسل کے لوگوں نے سندھ کی بھارت سے علیحدگی کو ابھی تک قبول نہیں کیا"۔ 1947ء میں غیر منقسم ہندوستان کی تقسیم کے نتیجے میں پاکستان وجود میں آیا اور دریائے سندھ کے قریب واقع سندھ کا علاقہ اسی وقت سے پاکستان کا حصہ ہے۔

راجناتھ سنگھ نے اپنی تقریر میں کہا کہ صرف سندھ میں ہی نہیں، بلکہ پورے بھارت کے ہندو دریائے سندھ (ہندی میں سندھو) کو مقدس سمجھتے تھے۔ سندھ کے بہت سے مسلمانوں کا بھی یہ ماننا تھا کہ دریائے سندھ کا پانی مکہ کے آب زم زم (پانیوں میں سے مقدس ترین) سے کم مقدس نہیں ہے، یہ اڈوانی جی کا اقتباس ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سندھ کی سرزمین بھلے ہی بھارت کا حصہ نہ ہو، لیکن تہذیبی طور پر سندھ ہمیشہ بھارت کا حصہ رہے گا اور جہاں تک زمین کا تعلق ہے، سرحدیں بدل سکتی ہیں، کون جانتا ہے، کل سندھ ہندوستان کو واپس مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سندھ کے لوگ، جو دریائے سندھ کو مقدس سمجھتے ہیں، ہمیشہ ہمارے ہی رہیں گے، چاہے وہ کہیں بھی ہوں، وہ ہمیشہ ہمارے ہی رہیں گے۔

راجناتھ سنگھ نے تاہم اس کتاب کے عنوان کا ذکر نہیں کیا جس کا وہ حوالہ دے رہے تھے۔ 2017ء میں اڈوانی، جو نائب وزیر اعظم کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں، نے دہلی میں ایک تقریب میں کہا تھا، میرا ماننا ہے کہ بھارت سندھ کے بغیر ادھورا لگتا ہے۔ اڈوانی جو آٹھ نومبر 1927ء کو صوبہ سندھ (جو اب پاکستان کا حصہ ہے) کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے تھے، نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا جائے پیدائش اب بھارت کا حصہ نہیں رہا۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ تقسیم کے بعد دریائے سندھ کا ایک بڑا حصہ پاکستانی حصے میں چلا گیا اور پورا صوبہ سندھ پاکستان میں ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہمارے لئے سندھو، سندھ اور سندھی کی اہمیت کم ہوگئی ہے، یہ اب بھی وہی اہمیت رکھتی ہے جو ہزاروں سال پہلے تھی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کا لفظ ہندوستان کی ثقافتی شناخت اور سندھی برادری سے جڑا ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • احمقانہ نعروں سے سرحدیں تبدیل نہیں ہوتیں،راج ناتھ سنگھ کا بیان اشتعال انگیز اور احمقانہ ہے،ڈاکٹر رمیش کماروانکوانی کا ردعمل
  • سرحدیں بدل سکتی ہیں اور کل سندھ ہندوستان کو واپس مل سکتا ہے، راجناتھ سنگھ
  • پاکستان کی بھارتی وزیرِ دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان پر شدید مذمت
  • بھارتی وزیر دفاع کا سندھ سے متعلق بیان امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستان
  • ’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان
  • دہشت گردی پر جلد قابو پا لیں گے، وزیر دفاع
  • معرکہ حق میں پاکستان کی فتح کا عالمی سطح پر اعتراف، بھارت میں صف ماتم
  • جنگ کا خطرہ برقرار، وزیر دفاع نے خطرےکی گھنٹی بجادی
  • دبئی ایئر شو میں تباہ ہونے والا طیارہ 550 کروڑ روپے مالیت کا تھا، بھارتی وزیر دفاع