شیٹ نمبر 4، پلاٹ نمبر 1/2پر غیر قانونی تجارتی تعمیرات تیزی سے مکمل، قوانین نظرانداز
ذوالفقار بلیدی سمیت متعلقہ افسران کی ملی بھگت سے کمرشلائزیشن بغیر منظوری جاری

ضلع کورنگی ماڈل کالونی کے رہائشی شیٹ نمبر 4، پلاٹ نمبر 1/2 پر بڑے پیمانے پر خلافِ ضابطہ تجارتی تعمیرات نے علاقے میں ہلچل مچا دی ہے ۔ رہائشی نوعیت کے اس پلاٹ پر فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کی جدید عمارت تیزی سے کھڑی کی جا رہی ہے ، حالانکہ اس کے لیے نہ تو کمرشلائزیشن کی قانونی منظوری سامنے آئی ہے اور نہ ہی استعمال کی تبدیلی (Conversion)کی دستاویزات ظاہر کی گئی ہیں۔علاقہ مکینوں اور باخبر ذرائع کے مطابق یہ غیر قانونی تعمیرات سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی سمیت متعلقہ افسران کی مبینہ ملی بھگت کے باعث ممکن ہو رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کی جانب سے چیکنگ، نوٹس یا کارروائی کا کوئی عمل نظر نہیں آ رہا، جس سے شکوک و شبہات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔گلی میں رش، پارکنگ کے شدید مسائل، شور اور ٹریفک کے دباؤ جیسے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں، جبکہ تعمیراتی سائٹ پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ رہائشیوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات روکی جائیں اور مبینہ ملی بھگت میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

حیدرآباد،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی ہدایات پر حیدرآباد شہر کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن جاری ہے، جس کا مقصد عوامی راستوں کی بحالی، ٹریفک کی روانی میں بہتری، اور میونسپل قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔آپریشن علی پیلس، لندن ٹاؤن، نسیم نگر، حسین آباد، وادھو واہ، نیرون کوٹ بینظیر فلائی اوور، اور اسرا ہسپتال کے اطراف سمیت اہم علاقوں میں کیا گیا۔ کارروائی کے دوران غیر قانونی اسٹالز، کیبنز، روڈ پر قائم پارکنگ، شو رومز کی تجاوزات، ریسٹورنٹس کی غیر قانونی توسیعات، اور دیگر رکاوٹوں کو ہٹا دیا گیا۔اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے شہریوں اور دکانداروں کو سخت وارننگ نوٹس بھی جاری کیے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف حیدرآباد میونسپل کارپوریشن، ٹریفک پولیس اور متعلقہ اداروں کی مشاورت سے مزید کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ آئندہ ایسی کسی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن کی ہدایات کے تحت متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، حیدرآباد میونسپل کارپوریشن اور ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں کی نگرانی میں بڑے پیمانے پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن جاری ہے، اور متعدد علاقوں میں مکمل عملدرآمد کیا جا چکا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • کراچی کے رہائشی پینے کے پانی کی قلت کے خلاف سخی حسن پر احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں
  • انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی،الیکشن کمیشن
  • سندھ بلڈنگ، فیڈرل بی ایریا کے رہائشی علاقے کمرشل ہونے لگے
  • راولپنڈی میں پولیس کا غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
  • حیدرآباد،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تجاوزات کیخلاف آپریشن
  • ماتلی: گل محمد کالونی کی رہائشی ہیلتھ ورکر پر حملہ، ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج
  • الیکشن کمیشن کا نوٹس: رانا ثنا اللہ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب
  • افواجِ پاکستان کا خوف، انڈین میڈیا کا پاکستانی افسران اور خفیہ اداروں کے خلاف ناکام جھوٹا پراپیگنڈا
  • سندھ میں ملازمتوں پر تقرری کیلئے نیا طریقہ کار منظور