Nawaiwaqt:
2026-07-24@06:04:41 GMT

نیب: اڑھائی سال میں 8397.75 ارب روپے ریکوری، نیا ریکارڈ قائم

اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT

نیب: اڑھائی سال میں 8397.75 ارب روپے ریکوری، نیا ریکارڈ قائم

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قومی احتساب بیورو (نیب) میں ادارہ جاتی اصلاحات کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 23 سالوں میں نیب نے 883.58 ارب روپے کی وصولیاں کیں جبکہ اب صرف اڑھائی سال میں نیب نے 8397.75 ارب روپے ریکوری کر کے ریکارڈ قائم کیا۔ ہر ایک روپے کے بدلے 548 روپے کی ریکوری ہوئی۔ تحقیق اور تربیت کیلئے پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی (پی اے سی اے) کا قیام عمل میں لایا گیا۔ مدعا علیہ (ملزم) کو ہر مرحلے پر سماعت کا حق ہوگا اور فیصلے تک شناخت مخفی رکھی جائے گی۔ پونزی سکیمز اور ہاؤسنگ فراڈ کے متاثرین کو 124.

86 ارب روپے واپس کیے گئے۔ تفصیل کے مطابق نیب کی اداراہ جاتی اصلاحات کے اعدادوشمار سامنے آگئے۔ نیب کے قیام 1999 سے فروری 2023 تک 23 سال میں نیب نے 883.58 ارب روپے کی وصولیاں کیں۔ گذشتہ ڈھائی سالوں مارچ 2023 سے اکتوبر 2025 کے دوران نیب نے 8397.75 ارب روپے ریکوری کر کے ریکارڈ قائم کیا۔ گذشتہ ڈھائی سالوں میں ریکوریزکا تناسب بنسبت 23 سالوں کے 10 گنا زیادہ (947) فیصد ہے۔ گذشتہ ڈھائی سالوں میں نیب کو 15.33 ارب روپے بجٹ ملا۔ ہر ایک روپے کے بدلے 548 روپے کی ریکوری ہوئی۔ مجموعی طور پر نیب نے 9281.33 ارب روپے کی وصولی کی۔ نیب کو اس سال کے آخر تک مزید 2000 ارب روپے کی ریکوریز متوقع ہیں۔ یہ اصلاحات ترمیمی نیب قانون کی روشنی میں ادارے کی فعالیت اور افادیت بڑھانے کے لیے کی گئیں۔ نیب ہیڈکوارٹر اور ریجنل بیوروز میں شکایات سیل، گوادر اور چمن میں سب آفس قائم کئے گئے۔ تحقیق اور تربیت کیلئے پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی (پی اے سی اے) کا قیام عمل میں لایا گیا۔ مدعا علیہ (ملزم) کو ہر مرحلے پر سماعت کا حق ہوگا، اور فیصلے تک شناخت مخفی رکھی جائے گی۔ پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کے لیے اکاؤنٹیبلٹی فیسیلیٹیشن سیل (احتساب سہولت سیل) قائم کر دیا گیا۔ ای آفس نظام متعارف اور کاروباری طبقے کے لیے بزنس فیسیلیٹیشن سیل قائم کر دیا گیا۔ گواہوں کے بیانات الیکٹرانک طریقے سے ریکارڈ اور مالی شواہد کا تجزیہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ہوگا۔ کیسز میں غلطیوں یا کمی کو دور کرنے کے لیے ہائی لیول کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔ اصلاحات کی وجہ سے ایک مہینے کے عرصے میں ابتدائی شکایات کی تعداد 2338 سے 1639 ہو گئی۔ لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے8 ہزار ارب روپے مالیتی 4.53 ملین ایکڑ سرکاری زمین بازیاب کرائی گئی۔ پونزی سکیمز اور ہاؤسنگ فراڈ کے متاثرین کو 124.86 ارب روپے واپس کیے گئے۔118 ارب روپے مالیت کے غیر قانونی اثاثوں پر مشتمل منی لانڈرنگ کے 21 بڑے مقدمات زیر تفتیش ہیں۔ انسداد بدعنوانی میں بین الاقوامی تعاون کے لے مختلف ممالک کے ساتھ مفاہمتی یادداشتیں دستخط کی گئیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ارب روپے کی کے لیے

پڑھیں:

قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا

محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے