چکوال کے شادی شدہ جوڑے سعدیہ اور عثمان نے صرف ایک سال پہلے اپنے گھر کے کچن سے فوڈ بزنس کا آغاز کیا، جو آج ایک پہچانا ہوا برانڈ ’مس عیش پزیریا‘ بن چکا ہے۔

سعدیہ نے اپنے شوہر عثمان کو مشورہ دیا کہ کیوں نہ ہم اپنے ہاتھ کے بنے کھانے دوسروں تک پہنچائیں؟ عثمان نے بیوی کی بات کو سنجیدگی سے لیا اور فوراً اس پر عمل شروع کیا۔

یوں ایک نئے سفر کی شروعات ہوئی جس نے صرف ایک سال میں کامیابی کی نئی مثال قائم کردی۔

یہ بھی پڑھیے: فلائٹ میں دیا جانے والا کھاناکتنا خطرناک ہوتا ہے؟ کیبن کریو ممبر نے حیران کن انکشافات کردیے

کچھ ہی عرصے بعد ان کے ساتھ شیف مناظر بھی بطور پارٹنر شامل ہوگئے۔ شیف مناظر نے اپنے تجربے اور مہارت سے اس بزنس کو منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ تینوں نے مل کر اپنے برانڈ کا نام رکھا ’مس عیش پزیریا‘ جو آج چکوال کے معروف فوڈ برانڈز میں شمار ہوتا ہے۔

ابتدا میں سعدیہ اور عثمان خود ہی آرڈرز تیار اور ڈیلیور کرتے تھے، لیکن ذائقے اور معیار نے جلد ہی لوگوں کے دل جیت لیے۔

صرف ایک سال میں اس چھوٹے کچن نے ترقی کرتے ہوئے ایک مکمل ٹیم کی شکل اختیار کر لی۔ اس وقت ’مس عیش پزیریا‘ میں 30 افراد کام کررہے ہیں، جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ خواتین کچن، پیکجنگ اور کسٹمر سروس جیسے مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ برانڈ میں اب 30 سے زیادہ فوڈ آئٹمز پیش کیے جا رہے ہیں۔ جن میں پیزا، برگر، پاسٹا، سینڈوچ اور میٹھے ڈیزرٹس خاص طور پر مقبول ہیں۔ ان کھانوں کا ذائقہ اور معیار انہیں دوسرے فوڈ برانڈز سے منفرد بناتا ہے۔

سعدیہ نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے سوچا کہ اپنے ہاتھ کے بنے کھانے دوسروں تک پہنچائیں، اور الحمدللہ ایک سال میں ہمارا خواب حقیقت بن گیا۔

عثمان نے وی نیوز کو بتایا کہ ہم نے چھوٹے پیمانے سے آغاز کیا، لیکن محنت اور لگن نے ہمیں یہاں تک پہنچا دیا۔

جبکہ شیف مناظر کے مطابق یہ بزنس صرف کھانوں کا نہیں، بلکہ ٹیم ورک، اعتماد اور خلوص کا سفر ہے۔ ہمارا مقصد چکوال کے ذائقے کو ملک بھر میں پہچان دلانا ہے۔

چکوال میں شروع ہونے والا یہ برانڈ آج نہ صرف ایک کامیاب کاروبار بن چکا ہے، بلکہ درجنوں افراد کے لیے روزگار کا ذریعہ بھی ہے۔

’مس عیش پزیریا‘ اس بات کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ کہ اگر نیت صاف ہو اور محنت دل سے کی جائے تو ایک چھوٹا سا کچن بھی بڑا خواب پورا کر سکتا ہے۔ مزید جانیے توقیر انور کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews چکوال شادی شدہ جوڑا فوڈ برانڈ گھر کا کچن محنت وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چکوال شادی شدہ جوڑا فوڈ برانڈ وی نیوز مس عیش پزیریا فوڈ برانڈ چکوال کے صرف ایک ایک سال

پڑھیں:

پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم

پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی اور علمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کو نئے کمپیوٹر عطیہ کر دیے، جبکہ پاکستانی ہائی کمیشن کے تعاون سے قائم جدید کمپیوٹر لیبارٹری اور تزئین و آرائش شدہ کلاس رومز کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔

تقریب میں بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر اور ڈھاکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اے بی ایم عبیدالاسلام نے مشترکہ طور پر کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تعلیم، تحقیق، ثقافتی روابط اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

ہائی کمشنر عمران حیدر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹر لیب کا قیام صرف نئی سہولیات کی فراہمی نہیں بلکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلیم، ثقافتی ہم آہنگی اور نئی نسل کے روشن مستقبل کے لیے مشترکہ عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جدید لیبارٹری طلبہ اور اساتذہ کی صلاحیتوں میں اضافے، تحقیق کے فروغ اور معیاری تعلیم کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم باہمی اعتماد، تعاون اور عوامی روابط کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہے، اسی مقصد کے تحت پاکستانی ہائی کمیشن مختلف تعلیمی اور علمی تعاون کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک کی جامعات کے درمیان مشترکہ تحقیقی منصوبوں، اساتذہ اور طلبہ کے تبادلہ پروگرام، سمسٹر ایکسچینج، مشترکہ ڈگری پروگرامز اور قلیل مدتی تربیتی کورسز شروع کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

اس سے قبل ہائی کمشنر عمران حیدر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اے بی ایم عبیدالاسلام سے ملاقات کی، جس میں ڈھاکہ یونیورسٹی اور پاکستان کی مختلف جامعات کے درمیان تعلیمی روابط بڑھانے اور مشترکہ تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں طارق رحمان کی وزراتِ عظمیٰ: پاک بنگلہ دیش تعلقات میں تاریخی پیشرفت کے مواقع

وائس چانسلر نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے شعبہ اردو کی ترقی کے لیے فراہم کیے گئے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 1921 میں قائم ہونے والا شعبہ اردو یونیورسٹی کے قدیم اور ممتاز شعبوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں اس وقت بی ایس (آنرز)، ماسٹرز، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر تعلیم دی جا رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کا تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور تعلیمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

تقریب میں فیکلٹی آف آرٹس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالکلام سرکار، شعبہ اردو کے چیئرمین ایسوسی ایٹ پروفیسر محمد غلام مولا، پروفیسر ڈاکٹر محمد غلام ربانی، پاکستانی ہائی کمیشن کے ڈپٹی ہائی کمشنر محمد واصف سمیت اساتذہ، طلبہ اور دونوں ممالک کے حکام نے بھی شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک بنگلہ دیش پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد ابوالکلام سرکار ڈھاکہ یونیورسٹی کمپیوٹر لیب

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے قرضوں پر مارک اپ کی شرح 11.89 فیصد سالانہ مقرر کردی
  • بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین مستعفی، اسپیکر پارلیمنٹ قائم مقام ہونگے
  • ڈاکٹر محمد طفیل جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی