Nawaiwaqt:
2025-11-21@11:16:18 GMT

حسن احمد نے دل دہلا دینے والی کہانی سنا دی

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

حسن احمد نے دل دہلا دینے والی کہانی سنا دی

پاکستانی اداکار و ماڈل حسن احمد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اپنے اغوا کے دردناک واقعے کی تفصیلات بیان کیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک رات شوٹنگ سے واپسی پر اے ٹی ایم رکنے کے دوران 5 سے 6 افراد نے انہیں زبردستی اغوا کرلیا۔ ملزمان انہیں پہلے ایک خالی پلاٹ میں لے گئے جہاں ان کی گاڑی اور سامان الگ کرلیا گیا، پھر انہیں دوسری گاڑی میں نیچے لٹا کر کپڑا ڈال دیا گیا اور اغواکار خود ان کے اوپر بیٹھ گئے۔ حسن احمد کے مطابق انہیں ایک نامعلوم مقام پر لے جا کر زنجیروں سے باندھ دیا گیا، جنہیں صرف کھانا کھانے اور واش روم جانے کے لیے چند لمحوں کے لیے کھولا جاتا تھا۔ اداکار کو 35 دن تک قید میں رکھا گیا، جب کہ سی پی ایل سی کی مداخلت پر تاوان لینے کی رات کارروائی کی گئی جس کے دوران ایک اغواکار گرفتار ہوا مگر دوسرا فرار ہوگیا۔ حسن احمد نے بتایا کہ اگلی صبح ایک شخص نے آ کر انہیں بتایا کہ وہ اغوا میں شامل نہیں، صرف اس کی گاڑی استعمال ہوئی ہے، اور وہ انہیں چھوڑ رہا ہے—تب 35 دن بعد انہوں نے پہلی بار روشنی دیکھی۔ بازیابی کے بعد وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہے اور گھر پہنچ کر بے اختیار رونے لگے، یہاں تک کہ گھر کے افراد اور ملازمین سے بھی معافی مانگتے رہے۔ اداکار نے کہا کہ آج تک انہیں معلوم نہیں کہ اغواکار پکڑے گئے یا نہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

انجینیئر رشید کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے کے مطالبے پر "این آئی اے" کو نوٹس جاری

عدالت نے انجینیئر رشید کو 24 جولائی سے 4 اگست تک پارلیمنٹ کے اجلاس میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ٹیرر فنڈنگ ​​کیس کے ملزم ایم پی انجینیئر رشید کو پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بھارتی کی تحقیقاتی ایجنسی "این آئی اے" کو نوٹس جاری کیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ نے اگلی سماعت 21 نومبر کو مقرر کی۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس دسمبر میں شروع ہو رہا ہے۔ اس سے قبل عدالت نے انجینیئر رشید کو ستمبر میں ہونے والے نائب صدر کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی تھی۔ عدالت نے انجینیئر رشید کو 24 جولائی سے 4 اگست تک پارلیمنٹ کے اجلاس میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی۔ انجینیئر رشید نے 2024ء کے پارلیمانی انتخابات میں جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو تقریباً ایک لاکھ ووٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔

انجینیئر رشید کو "این آئی اے" نے 2016ء میں گرفتار کیا تھا۔ 16 مارچ 2022ء کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انجینیئر رشید کے ساتھ حافظ سعید، سید صلاح الدین، یاسین ملک، شبیر شاہ اور مسرت عالم، ظہور احمد وٹالی، بٹہ کراٹے، آفتاب احمد شاہ، اوتار احمد شاہ، نعیم احمد خان، بشیر احمد بٹ اور دیگر کے خلاف الزامات عائد کرنے کا حکم دیا۔ این آئی اے کے مطابق لشکر طیبہ، حزب المجاہدین، جے کے ایل ایف اور جیش محمد جیسی تنظیموں نے پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کی حمایت سے جموں و کشمیر میں عام شہریوں اور بھارتی فورسز کے خلاف حملے اور تشدد کیا۔

متعلقہ مضامین

  •  اپنے ہی گھر میں مسلسل ناکام رہنے والی بھارتی ٹیم کو  ایک اور بڑا دھچکا
  • 35 دن تک اغوا رہا‘، حسن احمد نے اپنے بارے میں بڑے انکشافات کر دے
  • عالمی مقابلہ حسن سے واک آؤٹ کرنے والی فاطمہ بوش مس یونیورس 2025 کا تاج لے اڑیں
  • حسن احمد نے اپنی زندگی کا سب سے تکلیف دہ واقعہ شیئر کردیا
  • کراچی: شہری کو 13 دن میں دس دس ہزار روپے کے دوائیں کے چالان بھیج دیے گئے
  • فیض احمد فیض کی 41 ویں برسی — انقلابی شاعر کی یاد آج بھی زندہ
  • ملک کے معروف شاعر فیض احمد فیض کی آج 41 ویں برسی منائی جارہی ہے
  • انجینیئر رشید کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے کے مطالبے پر "این آئی اے" کو نوٹس جاری
  • چوہے کھا کر ایک ماہ میں 14 کلو وزن کم کرنے والی خاتون نے دنگ کر دینے والا چیلنج مکمل کر لیا