بھارتی کپتان شبمان گل گردن کی انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف ہفتے سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں جس میں کامیابی حاصل کرنا لازم تھا۔ اب  ٹیم کی قیادت وکٹ کیپر اور نائب کپتان رشبھ پنت کریں گے۔ یہ میچ گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔

پنت نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شبمان گل کی طبی حالت بہتر ہے، مگر ڈاکٹرز نے انہیں کھیلنے کی اجازت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ وہ کھیلنے کے لیے بہت پُرعزم تھے لیکن جسم نے اجازت نہیں دی۔ یہ اُن کی ٹیم کے لیے لگن اور سوچ کا ثبوت ہے۔

گردن کے اسپازمز نے شبمان گل کو میدان سے باہر کردیا

پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں گل کو اچانک گردن میں شدید کھچاؤ (neck spasms) کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد وہ پورے میچ سے دستبردار ہو گئے۔ انہیں رات اسپتال میں گزارنا پڑی۔
اگرچہ وہ ٹیم کے ساتھ گوہاٹی پہنچ گئے تھے، مگر بورڈ کے میڈیکل پینل نے مزید انجری کے خدشے کے پیشِ نظر انہیں ٹیسٹ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا۔

سائی سدرشن کی شمولیت متوقع

ٹیم میں گل کی جگہ ٹاپ آرڈر بیٹر سائی سدرشن کے شامل کیے جانے کا امکان ہے، جس کا حتمی اعلان ٹاس کے وقت ہوگا۔

بھارتی ٹیم دباؤ میں، اپنے ہی گھر میں مسلسل شکستیں

پہلا ٹیسٹ کولکتہ میں کم اسکورنگ مقابلے میں بھارت صرف 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 93 رنز پر آؤٹ ہو کر ہار گیا تھا۔
یہ بھارت کی گزشتہ 6 اپنے ہی میدانوں میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچوں میں چوتھی شکست تھی، اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے بھارتی سرزمین پر تاریخی 3-0 وائٹ واش کیا تھا۔

پچ کی تنقید اور گوہاٹی کی وکٹ پر اعتماد

کولکتہ کی پچ پر ٹرن اور بے قاعدہ باؤنس کے باعث شدید تنقید ہوئی تھی، لیکن پنت نے کہا کہ گوہاٹی کی وکٹ بہتر کھیلے گی کہ
یہ وکٹ بہتر ہے، بیٹنگ کے لیے سازگار ہوگی اور چند دن بعد ٹرن آئے گی، اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

جنوبی افریقہ کا تاریخی موقع

جنوبی افریقہ 2000 کے بعد پہلی بار بھارت میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کی کوشش کرے گا، اس بار انہیں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

اسلام قبول کرنے والی بھارتی خاتون کا پولیس پر شادی ختم کرنے کےلیے دباؤ ڈالنے کا الزام

لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو پاکستانی شہری سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون کو ہراساں کرنے سے روک دیا، خاتون نے پولیس کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

نور بی بی ( سرجیت کور) کو ہراساں سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے سابق سکھ خاتون اور اسکے شوہر کی درخواست پر سماعت کی۔

لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو بھارتی خاتون کو ہراساں کرنے سے روک دیا،  درخواست میں کہا گیا کہ مذہبی رسومات کےلیے آنے والی بھارتی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کہ ناصر سے نکاح کیا، 8 نومبر کو پولیس نے درخواست گزار کے گھر غیر قانونی ریڈ کیا۔

پولیس حکام نے خاتون پر شادی ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالا، خاتون نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا اور نکاح کیا، پولیس حکام کے پاس درخواست گزار کے گھر چھاپہ مارنے کی کوئی اتھارٹی نہیں۔ 

استدعا کی گئی کہ عدالت پولیس کو درخواست گزاروں کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

متعلقہ مضامین

  • حسن احمد نے دل دہلا دینے والی کہانی سنا دی
  • عالمی مقابلہ حسن سے واک آؤٹ کرنے والی فاطمہ بوش مس یونیورس 2025 کا تاج لے اڑیں
  • بھارتی حکومت کی امریکی کانگریس رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنیکی کوشش ناکام
  • بھارتی ٹیسٹ کپتان شبھمن کی انجری سے متعلق بڑی خبر!
  • پاک بھارت جنگ: بھارتی حکومت کی امریکی کانگریس رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنیکی کوشش ناکام
  • بھارت کے روہت شرما کی ایک روزہ کرکٹ میں حاکمیت ختم، پاکستان کے ابرار احمد ٹاپ 10 میں شامل
  • بنگلہ دیش کے لیجنڈری بلے باز مشفق الرحیم نے کونسا تاریخی اعزاز اپنے نام کیا؟
  • اسلام قبول کرنے والی بھارتی خاتون کا پولیس پر شادی ختم کرنے کےلیے دباؤ ڈالنے کا الزام
  • بھارت جنگ ہارا، کشمیر کیخلاف سازش بھی ناکام ہوگی، بلاول بھٹو