بنگلہ دیش کے لیجنڈری بلے باز مشفق الرحیم نے کونسا تاریخی اعزاز اپنے نام کیا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
بنگلہ دیش کے لیجنڈری وکٹ کیپر بیٹر مشفق الرحیم نے ملک کی جانب سے 100 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن کر تاریخ رقم کر دی۔
ڈھاکا کے شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ میچ اُن کے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ ہے۔ میچ سے قبل ایک خصوصی تقریب میں سابق کپتان حبیب البشر نے مشفق الرحیم کو یادگاری ٹیسٹ کیپ پیش کی، جب کہ سابق کپتان اکرم خان نے انہیں بطور محبت ایک خصوصی تحفہ دیا۔
یہ بھی پڑھیے: ایک ہی میچ میں مشفق الرحیم کے کئی ریکارڈز، یونس خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
کپتان نجم الحسین شانتو بھی موقع پر موجود تھے، جنہوں نے دونوں ٹیموں کے پلیئنگ11 کی دستخط شدہ جرسیز رحیم کو پیش کیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشفق الرحیم نے کہا کہ میں اپنے تمام ساتھیوں، کوچز، مداحوں، اپنے خاندان اور خصوصاً اپنی اہلیہ کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے میرے لیے بہت قربانیاں دیں۔ میں ہمیشہ کی طرح 100 فیصد محنت جاری رکھوں گا اور بنگلہ دیش کرکٹ کے لیے بہترین کی امید رکھتا ہوں۔
کپتان شانتو نے اسے بے مثال کارنامہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی محنت نے ہم سب کو متاثر کیا ہے۔ آپ ہمیشہ ٹیم کے بارے میں سوچتے ہیں، اور آپ کا سفر ہر نوجوان کھلاڑی کے لیے تحریک ہے جو ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا خواب رکھتا ہے۔
مشفق الرحیم کے ٹیسٹ ریکارڈزمشفق الرحیم اب تک 100 ٹیسٹ میچوں میں 6351 رنز بنا چکے ہیں، جو بنگلہ دیش کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی کے سب سے زیادہ رنز ہیں۔ وہ ملک کے واحد بیٹر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 6000 سے زائد رنز بنائے۔ ان کا سب سے زیادہ اسکور 219 ناٹ آؤٹ ہے، جب کہ وہ 12 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کے اہم بلے باز مشفق الرحیم کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بھی بنگلہ دیش کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لحاظ سے مشفق الرحیم کے بعد مومن الحق (75)، شکیب الحسن (71) اور تمیم اقبال (70) کا نمبر آتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ٹیسٹ کرکٹ کرکٹ کھیل مشفق الرحمان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹیسٹ کرکٹ کرکٹ کھیل مشفق الرحمان بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم ٹیسٹ میچ
پڑھیں:
پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو دھکمی دی ہے کہ اگر ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں ملوث ہوئے تو جارحیت کے استعمال ہونے والے کسی بھی بیس پر ہمارے حملے جائز ہوں گے اور برطانیہ کو اپنے ماضی کو مزید خراب نہ کرے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حالیہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں بڑا کردار ادا کیا ہے لہٰذا ہم برطانوی حکومت جو ہمارے خطے کے لوگوں کی تقدیر خراب کرنے کی بنیادی وجہ ہے، کو تنبیہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے ماضی پر مزید بوجھ مت ڈالیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی بحری فورسز بحیریہ ہند میں فعال ہے مگر ان کے کروز میزائل کا ذخیرہ ختم ہوگیا ہے اور اسی لیے وہ انگلینڈ آر اے ایف فیئرفورڈ سے بی ون بمبار استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ حملہ آور امریکی فوج جنگ کے آغاز کے بعد بحر ہند میں موجود اپنے بحری جہازوں سے کروز میزائل داغنے پر انحصار کر رہی تھی مگر ان جہازوں کے میزائلوں کا ذخیرہ ختم ہونے کے بعد کل برطانیہ کے فیرفورڈ فضائی اڈے سے پرواز کرنے والے بی ون طیاروں کے استعمال پر مجبور ہو گئی ہے۔
پاسداران انقلاب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے بھی واضح کیا ہے کہ ایرانی سرزمین کے خلاف استعمال ہونے والا کوئی بھی بیس ہمارے لیے نشانہ بنانے کے جائز ہدف ہوگا۔
مزید کہا گیا کہ برطانیہ کا اسلامی ممالک کی تقسیم، ان ممالک میں بڑے پیمانے پر قتل عام، آمرانہ حکومتوں کے قیام اور سب سے بڑھ کر فلسطین پر قبضے کو منظم کرنے اور اس کی سرپرستی کرتے ہوئے اسرائیل کے قیام جیسے سانحے کو جنم دینے کا ایک سیاہ ریکارڈ ہے۔
خیال رہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے برطانیہ کو دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان لڑائی اپنے عروج پر ہے دونوں اطراف سے ایک دوسرے کی تنصیبات پر حملے کیے جا رہے ہیں۔
برطانیہ پہلے ہی نئے قانون کے تحت پاسداران انقلاب کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے چکا ہے جبکہ ایران نے اس اقدام کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے جواب میں اسی طرح کا اقدام کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔