راولپنڈی:

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی جی ایچ کیو  حملہ کیس میں پیشی کے لیے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کو ویڈیو لنک تیاری کا حکم دے دیا۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، تاہم آج بھی کیس کا ٹرائل نہیں ہو سکا، جس کے بعد ملزمان شیخ رشید، سیمابیہ طاہر اور دیگر حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے۔ آج کی سماعت میں ویڈیو لنک آن نہیں ہو سکا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کے گواہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈیوٹی پر ہیں، جس پر عدالت نے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت ویڈیو لنک واٹس ایپ کال پر ہوگی۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ  کو جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی کے لیے ویڈیو لنک تیاری کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت وکلائے صفائی کی جانب سے عمران خان سے فوری ملاقات کرانے کی درخواست دائر کی گئی، وکیل فیصل ملک نے مؤقف اختیار کیا کہ کلائنٹ بانی چیئرمین عمران خان سے کیس کے سلسلے میں مشاورت ضروری ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل فیصل ملک نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہے ۔ دونوں 26 ویں اور 27 ویں ترامیم رول بیک ہونی چاہییں۔ دونوں ترامیم جمہوریت و آئین پر حملہ ہے ۔

فیصل ملک کا کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ اور آئین پر  حملے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ اڈیالہ جیل کے باہر رات فسطائیت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ آئینی ترامیم سے عدلیہ کی آزادی ختم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں استدعا کریں گے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے ۔ سلمان اکرم راجا ، بیرسٹر سلمان صفدر اور دیگر وکلا مل کر کیس کے حوالے سے ہدایات لیں گے۔ ہم ویڈیو لنک ٹرائل کو مسترد کرتے ہیں ایسے کسی ٹرائل کو نہیں مانتے ۔ عمران خان نے ویڈیو لنک کو مسترد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرائل ان کی موجودگی میں ہو۔

وکیل فیصل ملک کا مزید کہنا تھا کہ بے بنیاد اور بوگس مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کا حق ہے کہ ان کے سامنے ٹرائل کیا جائے ۔ رات کو جو بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ سلوک روا رکھا گیا، اس کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

دریں اثنا شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے گا اچھا وقت آئے گا۔ علیمہ خان سمیت تینوں بہنوں کو ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے۔ ملاقات کرانے سے کچھ نہیں ہوتا ۔غربت، بے روزگاری مہنگائی بہت زیادہ ہے، بہتری کے حالات پیدا کیے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں جن کیسوں میں حاضری لگا کر جارہا ہوں اس وقت میں بیرون ملک تھا ۔ میرے بھتیجے شیخ راشد کو 40 سال سزا دی گئی جس نے کبھی فیصل آباد دیکھا ہی نہیں۔ بجلی بل، اسکولز فیسیں ،آٹا چینی مہنگی ہیں، ان کا نوٹس لیا جائے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک نے کہا کہ فیصل ملک عدالت نے

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران