Jang News:
2026-07-24@03:09:56 GMT

ضمنی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

اشاعت کی تاریخ: 22nd, November 2025 GMT

ضمنی انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن نے انتخابی ڈیوٹی کے دوران پاک فوج / سول آرمڈ فورسز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا۔

⁠ضابطہ اخلاق کے مطابق پولیس پہلی سول آرمڈ فورسز دوسری اور پاک فوج تیسری رسپانڈر (کیو آر ایف) ہوگی، فوج انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں کے باہر تعینات ہوگی۔

بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ پریس پر پاک فوج / سول آرمڈ فورسز سیکیورٹی پر مامور ہوں گی، بیلٹ پیپرز اور انتخابی مواد کی ترسیل کے دوران پاک فوج / سول آرمڈ فورسز سیکیورٹی فراہم کریں گی۔

ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ ہر افسر وہ اختیارات استعمال کرے گا جو الیکشن کمیشن نے تفویض کیے ہیں، ڈی آر او، آر او اور پولنگ اسٹاف کو ان کے فرائض کی ادائیگی میں مکمل سہولت فراہم کریں گے۔

کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں پہلے پریزائیڈنگ افسر اور اپنے چین آف کمانڈ کو اطلاع دیں گے، پریزائیڈنگ افسر یا پولنگ اسٹاف کے کام میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گے۔

ضابطہ اخلاق

پولنگ اسٹیشن کے باہر ہونے والی بے ضابطگی پر خود سے کارروائی نہیں کریں گے، کسی اہل ووٹر کو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے نہیں روکیں گے، ہتھیار/غیر ضروری چیز رکھنے والے ووٹر کو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روکیں گے۔

ضابطہ اخلاق کے تحت ہنگامہ آرائی یا انتشار پھیلانے والے ووٹر کو روکیں گے،  پولنگ اسٹاف کے فرائض کسی صورت اپنے ذمے نہیں لیں گے، مبصرین کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے کی اجازت ہے۔


.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سول آرمڈ فورسز پولنگ اسٹیشن ضابطہ اخلاق پاک فوج

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار