Express News:
2025-11-21@11:11:35 GMT

بھارتی ویمن کرکٹر سمرتی مندھانا نے منگنی کرلی

اشاعت کی تاریخ: 21st, November 2025 GMT

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی اوپنر سمرتی مندھانا نے منگنی کا اعلان کردیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سمرتی مندھانا نے اپنے دوست موسیقار اور فلم ساز پالاش موچھل سے منگنی کی ہے، انہوں نے یہ خوشخبری جمعرات کو ایک ’’ہلکے پھلکے انسٹاگرام رییل‘‘ کے ذریعے شیئر کی جس نے فوراً انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی۔

29 سالہ سمرتی مندھانا نے رییل میں اپنی ٹیم کی ساتھیوں جمائمہ روڈریگس، رادھا یادو، شریینکا پٹیل اور ارون دتی ریڈی کے ساتھ ایک مزاحیہ ڈانس پرفارمنس دی۔

 آخر میں انہوں نے اپنی منگنی کی انگوٹھی دکھا کر خبر کی تصدیق کی۔ مداحوں اور کرکٹرز نے انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

        View this post on Instagram                      

یاد رہے کہ سمرتی مندھانا نے حال ہی میں بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم کو تاریخی ICC ورلڈ کپ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ون ڈے فائنل میں انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 52 رنز کی فتح میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ بطور وائس کپتان، انہوں نے نو میچز میں 434 رنز بنائے، اوسط 54 کے ساتھ ٹیم کی بہترین اسکورر رہیں۔

خصوصی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انہوں نے 95 گیندوں پر 109 رنز بنائے جس میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ فائنل میں انہوں نے 45 رنز کا اہم کردار ادا کیا اور شفالی ورما کے ساتھ 104 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تھی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: 1971 کی جنگ میں بہاری کمیونٹی پر مظالم کی داستان دوبارہ منظر عام پر سمرتی مندھانا نے انہوں نے

پڑھیں:

بالی ووڈ میں اسکرپٹس کی کمی! چوہدری اسلم اور رحمان ڈکیت کے کردار بھی پاکستان مخالف فلم میں شامل

کراچی:

رنویر سنگھ کی نئی فلم “دھُرندھر” کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی نہ صرف پاکستان بلکہ خود بھارت میں بھی تنقید کی زد میں آگیا۔

بھارتی فلم سازوں نے اس بار حد سے زیادہ تخیلاتی اور حقیقت سے دور کہانی پیش کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری کو متنازع بنانے کی کوشش کی ہے، فلم میں چوہدری اسلم اور رحمان ڈکیت جیسے حقیقی کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔

عدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں رنویر سنگھ ایک بھارتی جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں جسے لیاری میں تعینات دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر میں لیاری کی تصویر کشی نے ناظرین کو حیران کردیا جبکہ بھارتی شائقین نے بھی اسے ’’غیر حقیقی‘‘ اور ’’شرمناک پروپیگنڈا‘‘ قرار دے دیا۔

فلم میں ارجن رامپال میجر اقبال کے کردار میں نظر آئیں گے جنہیں ’’Angel of Death‘‘ کہا گیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستانی سیاست ان کی اجازت کے بغیر نہیں چلتی۔

مزید پڑھیں: رنویر سنگھ کی لیاری میں انٹری، پاکستان مخالف فلم میں بے نظیر کی تصاویر بھی شامل

فلم میں اکشے کھنہ کو رحمان ڈکیت کے کردار میں دکھایا گیا ہے جسے فلم میں “Apex Predator” کا لقب دیا گیا ہے۔ سنجے دت کراچی کے معروف کاؤنٹر ٹیرر افسر چوہدری اسلم کے کردار میں “The Jinn” کے طور پر نظر آئیں گے۔

فلم کے ٹریلر نے بہت سے سوالات کھڑے کر دیے ہیں کہ آخر کس بنیاد پر لیاری کو Spy War Zone کے طور پر دکھایا گیا؟ کیونکہ فلم میں دکھائی گئی کہانی کے برعکس حقیقت میں رحمان ڈکیت اور شہید چوہدری اسلم صرف کراچی کی گینگ وار اور پولیس مقابلوں تک محدود کردار تھے۔  فلم کی کہانی میں 1999 کے قندھار ہائی جیکنگ جیسے واقعات کے غیر واضح اشارے بھی شامل کیے گئے ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی ٹریلر دیکھ کر پھٹ پڑے۔ کئی صارفین نے لکھا کہ فلم فیک نیشنلزم، غلط تاریخ اور بے ربط تصوراتی اسکرپٹ کا ملغوبہ ہے جبکہ کچھ نے طنز کیا کہ بالاکوٹ کا سیکوئل بناتے بناتے لیاری پہنچ گئے!۔

فلم پر تنقید کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے اور بیشتر صارفین کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اسکرپٹس کی کمی کے باعث اب ہر تاریخی کردار کو من گھڑت بیانیے میں فٹ کر کے پاکستان مخالف پروپیگنڈا بنا دیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شائی ہوپ 13 مختلف ٹیموں کے خلاف سنچریاں بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے
  • میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہوں، رونالڈو ٹرمپ ملاقات
  • میں اپنا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہوں، ٹرمپ سے ملاقات کے بعد رونالڈو کا خصوصی پیغام
  • پاکستان کی افغانستان اور بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے میں روس اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، روسی سفیر
  • بالی ووڈ میں اسکرپٹس کی کمی! سنجے دت چوہدری اسلم، اکشے کھنہ رحمان ڈکیت کے روپ میں فلم کا حصہ
  • پاکستان جلد پہلی قومی ویمن انٹرپرینیورشپ پالیسی متعارف کرائے گا، ہارون اختر خان
  • بالی ووڈ میں اسکرپٹس کی کمی! چوہدری اسلم اور رحمان ڈکیت کے کردار بھی پاکستان مخالف فلم میں شامل
  • 1971کی جنگ میں بھارت کا مکتی باہنی دہشت گردوں کے ذریعے گھناؤنا اور شرمناک کردار
  • سیاسی وجوہات کی بنا پر بنگلادیش ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی