واشنگٹن(ویب ڈیسک)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد خصوصی پیغام جاری کردیا۔رونالڈو کی ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی امریکی دورے کے موقع پر منعقد کیے گئے ایک خصوصی عشائیے میں ہوئی۔

رونالڈو اپنی ہونے والی اہلیہ جارجینا روڈریگوِز کے ہمراہ اس عشایئے میں شریک ہوئے جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

انہوں نے کیپشن میں ایک دل چھو لینے والا پیغام بھی لکھا ’جناب صدر، دعوت دینے اور آپ اور خاتون اول کے مجھے اور میری ہونے والی بیوی، جارجیناکے پرتپاک استقبال کے لیے شکریہ۔ ہم میں سے ہر ایک کے پاس دینے کے لیے کچھ نہ کچھ معنی خیز ہے، اور میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ ہم نئی نسلوں کو حوصلہ، ذمہ داری اور دیرپا امن سے متعین مستقبل کی تعمیر کے لیے ترغیب دیتے ہیں‘۔

یہ الفاظ صرف تشکر کا اظہار نہیں بلکہ امن اور ذمہ داری کی ایک اپیل بھی ہیں، جو رونالڈو اپنی عالمی شہرت اور اثر کے ذریعے نوجوان نسل میں بیدار کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ رونالڈو سعودی پرو لیگ کے کلب النصر کے کپتان ہیں، اور انہوں نے اپنے معاہدے کو 2027 تک توسیع دے دی ہے۔

وہ سالانہ تقریباً 200 ملین ڈالر کما رہے ہیں، جو انہیں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے کھلاڑیوں میں سے ایک بناتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ نے تصدیق کردی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت ایک بار پھر پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے کے قریب تھا، تاہم ان کی بروقت مداخلت کے باعث یہ ٹکراؤ ٹل گیا۔ وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے دنیا میں آٹھ بڑی ممکنہ جنگوں کے آغاز کو روکنے میں کردار ادا کیا۔

ٹرمپ کے مطابق پاک بھارت کشیدگی ایک نازک مرحلے پر پہنچ چکی تھی اور جنوبی ایشیا میں ایک بڑا بحران جنم لے سکتا تھا، لیکن ان کی سفارتی کوششوں نے حالات کو قابو میں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان نہ صرف اس بڑے تصادم کو روکا گیا بلکہ وہ جھڑپ بھی رکوائی گئی جو دوبارہ بھڑکنے والی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی کوششوں کا بنیادی محور تجارت، بات چیت اور سفارتی روابط کا فروغ ہے، جس کے باعث دونوں ممالک اب نسبتاً مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

گفتگو کے دوران ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے بارے میں بھی بات کی اور امید ظاہر کی کہ یہ تنازع جلد ختم ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں توقع نہیں تھی کہ جنگ بندی کا معاملہ اتنی طوالت اختیار کرے گا، مگر وہ امن کی بحالی کے لیے پُرامید ہیں۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • میں اپنا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہوں، ٹرمپ سے ملاقات کے بعد رونالڈو کا خصوصی پیغام
  • شہباز شریف نے فون پر اعتراف کیا کہ میں نے لاکھوں جانیں بچائیں، امریکی صدر
  • ظہران ممدانی نے ملاقات کی درخواست کی ہے، ٹرمپ
  • پاکستان کی افغانستان اور بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے میں روس اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے، روسی سفیر
  • امریکا نے سعودی عرب کو اپنا اہم غیر نیٹو اتحادی قرار دے دیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک-بھارت جنگ روکنے میں اہم کردار ادا کرنے کا دعویٰ
  • شکریہ رونالڈو! میرا بیٹا اب میری زیادہ عزت کرے گا، صدر ٹرمپ
  • بھارت دوبارہ پاکستان پر جنگ مسلط کرنے والا تھا، ٹرمپ نے تصدیق کردی
  • ولی عہد اور ٹرمپ کی ملاقات: سعودی عرب ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننے کے لئے تیار