غزہ میں طوفانی بارشیں، خیمے ڈوب گئے، عارضی پناہ گاہیں منہدم
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
غزہ کے حکومتی میڈیا آفس کے سربراہ اسماعیل الثوابتہ نے کہا کہ سیلاب نے 22،000 سے زیادہ خیمے تباہ کر دیئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ترپالوں، گدوں اور کھانا پکانے کے سامان کو دو ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی ریاست کی بدترین جارحیت اور نسل کشی کا سامنے کرنے والے غزہ کے مظلومین کو طوفانی بارشوں نے ایک اور اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ حالیہ دنوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں سے بے گھر فلسطینیوں کے خیمے ڈوب گئے ہیں اور کئی پناہ گاہیں ناقابل استعمال ہو گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حماس کے زیرِ انتظام غزہ حکومت نے طوفانی موسم سے تقریباً 4.
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
برطانوی حکومت نے تارکین وطن کیلیے سخت پالیسیوں کا اعلان کردیا
برطانوی حکومت نے تارکین وطن کے حوالے سے سخت پالیسیوں کے نفاذ کا اعلان کردیا۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ نے پیر کے روز تارکین وطن کیلیے نئی پالیسیوں کے نفاذ کا اعلان کیا۔
وزارت داخلہ کے مطابق برطانیہ میں تارکین وطن کیلیے مستقبل پناہ ختم کردی گئی ہے جبکہ سیاسی پناہ کا دورانیہ پانچ سال سے کم کر کے ڈھائی سال کردیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق اپنے ملک محفوظ واپسی تک عارضی پناہ ملے گی جبکہ تارکین وطن 20 سال کے بعد طویل المدتی رہائش کیلیے درخواست دے سکے گا۔
اعلامیے کے مطابق تارکین کو درخواست کی منظوری کے بعد برطانیہ میں 30 ماہ رہائش کی اجازت دی جائے گی اور اس کے لیے انہیں درخواست دینا ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل طویل المدتی رہائش کیلیے 5 سال کی شرط تھی جسے اب بڑھا کر بیس سال کیا گیا ہے جبکہ پناہ گزین کے اسٹیٹس کی مدت کو کم کر کے 30 ماہ کردیا جائے گا۔
برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ پناہ گزینوں کیلیے گولڈ ٹکٹ ختم ہوگا، حکومتی اقدامات کا مقصد غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کی تعداد میں کمی کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد کو مزید کم کرنے کیلیے انہیں واپس بھیجا جائے گا۔